Book Name:Khof-e-Khuda Hasil Karnay Kay Tariqay
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
پیارے اسلامی بھائیو! مسجد میں حاضِر ہوتے ہی اعتکاف کی نیت کر لیا کیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ڈھیروں ثواب نصیب ہو گا۔ یاد رکھئے! مسجد میں کھانا ، پینا ، سونا ، سحری افطاری کرنا ، دَم کیا ہواپانی پینا وغیرہ شرعاً جائِز نہیں ، اگر اعتکاف کی نیت کر لیں گے تو یہ چیزیں بھی ضمناً جائِز ہو جائیں گی ، یہ بھی یاد رہے کہ صرف کھانے ، پینے ، سونے وغیرہ کے لئے اعتکاف کی نیت کرنا دُرُست نہیں ، اعتکاف کی نیت رضائے اِلٰہی کے لئے ہو ، اگر مسجد میں کھانا وغیرہ کھانا ہو یا سونے کا ارادہ بن جائے تو اللہ پاک کی رضا کے لئے اعتکاف کی نیت کیجئے ، کچھ دیر عبادت یا ذِکْرُ ودُرُود کیجئے ، اب چاہیں تو کھا ، پی یا سو سکتے ہیں۔
شاہِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وسَلَّم نے فرمایا : جس نے کتاب میں مجھ پر درودِ پاک لکھا ، جب تک میرا نام اس میں رہے گا ، فرشتے اس کے لئے بخشش کی دُعا کرتے رہیں گے۔ ([1])
عجب کرم ہے کہ خود مجرموں کے حامی گناہگاروں کی بخشش کرانے آئے ہیں
وہ پرچہ جس میں لکھا تھا درود اس نے کبھی یہ اس سے نیکیاں اس کی بڑھانے آئے ہیں([2])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد