Book Name:Khof-e-Khuda Hasil Karnay Kay Tariqay
بھی شائع کیا ہے ، آئیے! حضرت بہاءُ الدِّیْن زَکَرِیَّا ملتانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کاایک واقعہ سنتے ہیں :
اللہ پاک کی خفیہ تدبیر کا خوف (واقعہ)
ایک مرتبہ کا ذِکْر ہے؛ حضرت بہاءُ الدِّیْن زَکَرِیَّا ملتانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ پر خوفِ خُدا کا اتنا غلبہ ہوا کہ آپ حُجرہ شریف میں داخِل ہوئے ، دروازہ بند کیا اور سجدہ میں گِر کر توبہ واِسْتِغْفار کرنے لگے ، آنکھوں سے آنسو جاری تھے ، خوفِ خُدا سے سینہ اُبَل رہا تھا ، اتنا روئے ، اتنا روئے کہ مُصَلّا آنسوؤں سے تَر ہو گیا ، آپ کے صاحبزادے اور مُریدِیْن اچانک اس حالت سے سخت پریشان ہوئے ، حضرت بہاءُ الدِّین زَکَرِیّا ملتانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی تڑپ تڑپ کر رونے کی آوازیں سب کے سینے چیر رہی تھیں ، دِل دہل رہے تھے ، صاحبزادے اور مُرِیْدِین بار بار حُجرہ شریف کے دروازے پر دستک دے رہے تھے ، التجائیں کر رہے تھے : عالی جاہ! دروازہ کھولئے! مگر شیخُ الْاِسْلام حضرت بہاءُ الدِّین زَکَرِیّا ملتانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ تھے کہ خوفِ خُدا میں غرق ، سب سے بےنیاز چیخ چیخ کر روئے ہی جا رہے تھے ، آخر کار آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے پوتے شاہ رُکْنِ عالَم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کو بلایا گیا ، حضرت بہاءُ الدِّین زَکَرِیَّا ملتانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اپنے پوتے سے بہت محبت فرماتے تھے ، شاہ رُکْنِ عالَم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے دروازے پر دستک دی اور 2 ، 3مرتبہ زور سے پکارا : دادا جان! دروازہ کھولئے...!!اب حضرت شیخُ الْاِسْلام رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اُٹھے ، دروازہ کھولا ، شاہ رُکْنِ عالَم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کو اندر جانے کی اجازت ملی۔
شاہ رُکْنِ عالَم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اندر پہنچے اور دیکھ کر حیران رِہ گئے کہ رَو رَو کر حضرت شیخُ الْاِسْلام رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی آنکھیں سُوج چکی ہیں ، ان پر وَرَم آگیا ہے ، آپ اتنا روئے ، اتنا روئے کہ آنسو ختم ہو گئے اور اب ان مبارک آنکھوں سے خون کے قطرے ٹَپ ٹَپ گِر