Book Name:Khof-e-Khuda Hasil Karnay Kay Tariqay

میں روزانہ دو فلمیں دیکھتا تھا

جیکب آباد (صوبہ سندھ ، پاکستان) کےایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : میں بہت زیادہ گُنَاہوں میں ڈوبا ہواتھا ، عموماً روزانہ دو فلمیں دیکھتا تھا ، ایک بار میں اپنے ایک دوست سے ملنے کے لئے حیدر آباد (سندھ) گیا ،  یہ جمعرات کا دِن تھا ، میرا دوست دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کے لئے مجھے بھی ساتھ لے گیا ، وہاں میں نے شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان سُنا تو میری زندگی میں انقلاب برپا ہوگیا ، میں نے خوفِ خُدا کے سبب رَو رَو کر گُنَاہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہو گیا۔   

اسی ماحول نے ادنیٰ کو اعلیٰ کر دیا دیکھو      اندھیرا ہی اندھیرا تھا ، اُجالا کر دیا دیکھو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : مَنْ تَمَسَّكَ بِسُنَّتِيْ عِنْدَ فَسَادِ اُمَّتِيْ فَلَهُ اَجْرُ مِائَةَ شَهِيْدٍ یعنی اُمت کے فساد کے وقت جو شخص میری سنت پر مضبوطی سے عمل کرے گا اسے 100 شہیدوں کا ثواب عطا ہو گا۔ ([1])

ہر کام شریعت کے مطابِق میں کروں کاش!         یارب تو مبلغ مجھے سُنّت کا بنا دے([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...زُہد کبیر ، صفحہ : 118 ، حدیث207۔

[2]...وسائل بخشش ، صفحہ : 115۔