Book Name:Khof-e-Khuda Hasil Karnay Kay Tariqay
میں پختہ ہو جائیں گے ، پھر یہی خوفِ خُدا محض خیال نہیں بلکہ صِفَّت بن جائے گی ، یہ خوفِ خُدا کا وہ درجہ ہے جسے امام غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے احیاء العلوم میں مقامِ خوف فرمایا ہے۔
اسلامِک اِی بُک لائبریری(موبائِل ایپلی کیشن کا تَعَارُف)
خوفِ خُدا سے متعلق اور دیگر موضوعات پر دینی کتابوں کے لئے دعوتِ اسلامی کے ادارے مکتبۃ المدینہ پر تشریف لائیے ، یہاں سے نہایت قیمتی کتابیں اور رسائل سستے داموں طلب کئے جا سکتے ہیں۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی ہے : Islamic Ebook Library (اسلامِک اِی بُک لائبریری)۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے مکتبۃ المدینہ سے شائِع (Publish) ہونے والی کتابیں مفت ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں ، یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
زمانے کا ڈر میرے دِل سے مٹا کر تُو کر خوف اپنا عطا یااِلٰہی!
12 دینی کاموں میں سے ایک کام : ہفتہ وار اجتماع
پیارے اسلامی بھائیو! عشقِ رسول کے جام پینے اور دِل میں خوفِ خُدا بڑھانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ، دعوتِ اسلامی کے 12 دِینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے ، اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! خوفِ خُدا اور عشقِ مصطفےٰ کی نعمت نصیب ہو گی ، نیکیاں کرنے ، گُنَاہوں سے بچنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنے گا۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : ہفتہ وار اجتماع۔