Book Name:Apni Behen Kay Sath Naik Sulook Kijiye
جو لوگ کسی ایسی مجلس میں بیٹھتے ہیں ، جس میں نہ تو وہ اللہ پاک کا ذِکر کرتے ہیں اور نہ ہی اپنے نبی(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ)پر دُرودِ پاک پڑھتے ہیں ، تو(قیامت کے دن) وہ مجلس اُن کے لئے باعثِ حسرت ہوگی۔ پساللہ پاک چاہے تو اُنہیں عذاب دے اور چاہے تو بخش دے۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([2]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاًنیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا *بااَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آج بیان کا موضوع ہے “ اپنی بہن سے نیک سلوک کیجئے “ جس میں ہم سنیں گے*ایک خُراسانی شخص کے عذاب میں مُبْتَلا ہونے کا سبب کیا بنا؟ *رشتہ توڑنے کی مَذمَّت *اسلام میں خونی رشتوں کی کیا اَہَمِیَّت ہے *بہن بھائی کا آپس میں تعلق کیسا ہونا چاہئے؟ *حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا خونی رشتوں سے تَعَلّق کیسا تھا *کن کن سے صلۂ رحمی کرنا واجب ہے؟