Book Name:Apni Behen Kay Sath Naik Sulook Kijiye

کا حکم دیا گیا ہے ، عَلَّامَہ یحییٰ بن شَرَف نَوَوِی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ حسنِ سُلُوک کے سب سے زیادہ مستحق افراد کی ترتیب بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : حسن سُلُوک کی سب سے زیادہ حقدار ماں ہے ، پھر باپ ، پھر اولاد پھر دادا اور دادی ، پھر بہن اور بھائی ، پھر تمام خونی رشتہ دار یعنی چچا ، پھوپھی ، ماموں اور خالہ۔ اب ان میں سے جن سے جتنا قریبی تَعَلّق ہے اسے دوسرو ں پر ترجیح حاصِل ہوگی۔ ایسے رشتے دارجن کا تَعَلّق ماں اور باپ دونوں کے ساتھ ہے ، انہیں ان رشتہ داروں پر ترجیح دیں گے جن کا تَعَلّق فقط ماں یا فقط باپ کے ساتھ ہے۔ اس کے بعد چچا ، پھوپھی ، ماموں اور خالہ کی اولاد ، پھر ان کے بعد سُسرالی رشتہ داروں کا حق ہے۔ پھر دَرْجَہ بَدَرَجَہ دوست کا حق ہے پھر پڑوسی کا حق ہے۔ لیکن دُور کے رہنے والے رشتہ دار کو پڑوسی پر ترجیح دیں گے اور اگر قریبی رشتہ دار دوسرے شہر میں رہتا ہو تو اسے بھی اجنبی پڑوسی پر مقدم کریں گے اور پھر شوہر بیوی کے اور بیوی شوہر کے رشتہ داروں کے ساتھ حسن سُلُوک کرے۔ ([1])

رشتے داروں  کے ساتھ تعلقات  توڑنے کی نحوست :

پیارے اسلامی بھائیو!جس طرح صلہ رحمی کرنے پر طرح طرح کے اِنْعَامَات ہیں اسی طرح رشتوں کو توڑنے پر بھی طرح طرح کی وعیدیں ہیں۔ پارہ 13 ، سورۂ رعد کی آیت نمبر 25 میں ارشاد ہوتاہے :

وَ یَقْطَعُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ وَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِۙ-اُولٰٓىٕكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِ(۲۵)

 (پ : ۱۳ ، الرعد۲۵)

ترجمۂ کنز العرفان : اور جسے جوڑنے کا اللہ نے حکم فرمایا ہے اسے کاٹتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ان کے لئے لعنت ہی ہے اور ان کے لئے بُرا گھرہے۔


 

 



[1]... شرح مسلم للنووی ، کتاب البر والصلۃ والآداب ، باب برالوالدین وانھما احق بہ ، 8 / 103 ، جزء 16 ۔