Book Name:Apni Behen Kay Sath Naik Sulook Kijiye

ہے اللہ پاک مجھ پر رحم فرما دے کیونکہ اس کی بارگاہ میں رشتہ داری کاٹنے کے علاوہ میرا کوئی گناہ نہیں ہے۔

اس نیک شخص نے پوچھا میری اَمَانَت کہاں ہے؟ خراسانی نےکہا میرے مکان کےفلاں کونے میں دَفْن ہے ، جا کر وہاں سےنکال لوچنانچہ اس نیک شخص نے اس مکان میں بتائی ہوئی جگہ کھود کراپنی امانت نکال لی اور خراسانی کی بہن کی تلاش میں اس کے آبائی علاقے کی طرف نکل پڑا اور معلومات حاصل کرکے اس مَعْذُور بہن تک پہنچ گیا اور ساراماجرا سنا دیا۔ یہ واقعہ سن کربہن رونے لگی ، نیک شخص نے اسے بھائی کے لیے دُعا کرنے کا کہاتو وہ اپنی محتاجی کی شِکایَت کرنے لگی ، نیک شخص نےاس کی ضروریات پوری کیں ، بہن خوش ہوگئی ، اب یہ شخص واپس مکہ مکرمہ میں لوٹ آیاتو یہ دیکھنے کے لیے کہ اس شخص کو عذاب سے رہائی ملی یا نہیں۔ ایک روز زَم زَم کنویں میں آوازدی تومرحوم خراسانی نے جواب دیا اَلْحَمْدُ لِلّٰہ بَرْہُوت کنویں سےنجات مل گئی ہے اور اب میں زم زم کنویں میں امن و چین سے ہوں۔ ([1])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                                                    صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

رشتہ توڑنے کی مذمت

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!سنا آپ نے! بہن کے ساتھ اچھا سُلُوک نہ کرنے کی وجہ سے اس خراسانی شخص کی اتنی عبادت کے باوجود اس کی ایک عمل پر پکڑ ہوگئی اور وہ عبادت بھی وہ جو  مکہ میں کی جہاں کی ایک نیکی ایک لاکھ نیکی کے برابر ہے۔ اور


 

 



[1]... شرح الصدور ، الباب التاسع والثلاثون ، ص۱۷۸ ، حکایت : ۷۴ بتغیر قلیل