Book Name:Apni Behen Kay Sath Naik Sulook Kijiye

پیارے اسلامی بھائیو!ہم نے سنا کہ صلہ رحمی اللہ پاک کو پسند اور اللہ پاک کی رحمت کا ذریعہ ہے جبکہ قَطْع رِحْـمی اللہ پاک کو ناپسند اور اس کے عذاب کو دعوت دیناہے ۔ خود کو اللہ پاک کی رحمت کے حق دار بنانے اور اللہ پاک کے عذاب سے بچانے کےلیے دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے ۔ یہ دینی ماحول آپ کو صلہ رحمی کرنے والا بھی بنائے گا اور قَطْع رِحْـمی سے بچنے والا بھی بنائے گا۔ یہ ایسا پیارا دینی ماحول ہے کہ جس میں آکر کروڑوں لوگوں کی زندگیاں عشقِ رسول میں بدل گئیں اور وہ سنتِ رسول کے پابند بن گئے ، اس ماحول کی بَرَکَت سے رشتے داروں سے تَعَلّق توڑنے والے انہی رشتے داروں سے محبت کرنے والے بن گئے بلکہ لوگوں کو اس بات کا درس دینے لگ گئے ۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام “ نیک اعمال “  

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اپنے اندر حسنِ سُلُوک کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ شیخِ طریقت ، امیرِ اَہْلسُنَّت  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے  ہمیں ایک مَدَنی مَقْصَد عطافرمایا ہے کہ   “ مجھے اپنی اور ساری دُنیا  کے لوگوں کی اِصْلاح کی کو شش  کرنی ہے “ اِنْ شَآءَ اللہ۔ لہٰذا اپنی اور ساری دُنیا  کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کے لیے دعوتِ اسلامی کے  دینی ماحول سے وابَستہ رہیےاورذیلی حلقے کے  12 دینی  کاموں میں خُوب بڑھ چڑھ کر حصّہ لینے والے بن جائیے۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے روزانہ کا ایک دینی کام نیک اعمال رسالہ پُر کرنا بھی ہے 72 نیک اعمال میں