Book Name:Apni Behen Kay Sath Naik Sulook Kijiye

کرتاہے اللہ پاک  قیامت کے دن اس  کی  تکلیف دور فرمائے گا ([1])*رشتہ داروں سے اچھا سلوک رزق میں کثرت اور عمر میں برکت  کا باعث ہے ۔ ([2]) *رشتہ داروں کے ساتھ اچھا برتاؤ یہ ہے کہ جب اس سے رشتہ توڑا جائے تو وہ اسے جوڑے۔ ([3])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ رسول !اسلام ایسا پیارا دین ہے کہ جس کے احکام آسان اور اس میں زندگی کا پورا نظام بنا ہوا ہے۔ اس میں عَمَل چھوٹاہے مگر اس کا ثواب زیادہ ہے۔ اسلام میں ماں کے پیٹ میں آنے کے وقت سے لے کر قَبْر میں جانے تک کا پورا نظام ہے ، زندگی کے ہر شعبہ کے قوانین اس میں موجود ہیں۔ بچے کو دودھ پلانا ، دودھ چھڑانا ، پرورش کرنا ، تعلیم ، روزگار ، شادی ، غمی خوشی کے سارے اَحْکام تفصیل کے ساتھ بیان کر دئیے۔ امیر غریب ، سلطان وزیر ، دنیا کو چھوڑنے والا اور بیوی بچوں والا سب کے لیے قانون بنا دئیے۔ اس کے ساتھ اسلام کے احکام نہایت ہی آسان کہ جس پر ہر شخص عمل کر سکے۔ اسلامی قانون ایسے ٹھوس ، مکمل اور ناقابلِ تبدیلی ہیں جن کی مثال نہیں ملتی ۔

اسلام اور خاندانی نظام

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!دین اسلام کی یہ خُصُوصِیَّت ہے کہ زندگی کا کوئی بھی مرحلہ ہو ، اسلام نے اپنے کسی بھی حکم میں یہ اِحْسَاس نہیں ہونے دیا کہ اس نے کسی شخص یا زندگی کے کسی پہلو کو نَظَر انداز کیاہو ، یا کسی کی پہچان کو ختم کرنے کی


 

 



[1]... بخاری ، کتاب المظالم والغصب ، باب لا یظلم المسلم المسلم ولا یسلمہ ، ۲ / ۱۲۶ ، الحدیث : ۲۴۴۲

[2]... بخاری ، کتاب الادب ، باب من بسط لہ فی الرزق بصلۃ الرحم ، ۴ / ۹۷ ، الحدیث : ۵۹۸۵

[3]... بخاری ، کتاب الادب ، باب لیس الواصل بالمکافیئ ، ۴ / ۹۸ ، الحدیث : ۵۹۹۱