Book Name:Apni Behen Kay Sath Naik Sulook Kijiye
سے ایک نیک عمل نمبر 39 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے کچھ نہ کچھ وقت کے لئے مدنی چینل دیکھا؟
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
شیخِ طریقت ، امیرِاہلسنّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کے فیضان سے عُمُومی (Normal) اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسپیشل پرسنز (Special persons) (نابینا ، گُونگے اور بہرے) اسلامی بھائی بھی فیضیاب ہو رہے ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں عُمُوماًجنہیں معاشرے میں کوئی اہمیت نہیں دیتا۔ علمِ دین نہ ہونے اور نیک صحبت سے دُوری کی وجہ سے بَسااوقات بےچارے ضروری معلومات سےمحروم رہتے ہیں۔ معاشرے کے ان افرادتک نیکی کی دعوت پہنچانے کے لئےاس شعبے کے تربیت یافتہ مبلغین دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع ودیگرسُنّتوں بھرے اجتماعات میں اسپیشل پرسنز کے حلقے لگاتے ہیں۔ بڑی راتوںکےاجتماعات(اجتماعِ میلاد ، اجتماعِ غوثیہ ، اجتماعِ شبِ براء ت ، اجتماعِ معراج وغیرہ) اور رَمَضانُ الْمبارَک کے اجتماعی اعتکاف میں بھی ان کی اصلاح و تربیت کی کوشش کی جاتی ہے۔ جن میں باقاعدہ اشاروں کی زبان(Sign Language) میں نعت ، بیان ، ذکر اور دعا کی ترکیب ہوتی ہےنیز برَ یْل لینگویج (Braille Language) میں نابینا اسلامی بھائیوں کےلئے تحریری رسائل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کیلئے وقتاً فوقتاً مُبَلِّغِین کو 30 دن کا اشاروں کی زبان کا کورس کروایاجاتا ہےنیز گونگے بہرے اور نابینا