Book Name:Apni Behen Kay Sath Naik Sulook Kijiye

اسلام میں رشتوں کی اہمیت

یہ آیت اس بات پر دلیل ہے کہ خونی رشتوں کا لِحاظ کس قدر اہم ہے کہ اسلام سے قبل بھی اس رشتے کو مضبوط رکھنے کےلیے اللہ پاک نے اپنے نبیوں کے ذریعے اس پر عَمَل کرنے کا وعدہ لیااور اللہ پاک نے قرآن کریم میں بھی جگہ بہ جگہ اس کا تذکرہ فرمایا اور خونی رشتوں کا اِحْتِرام کرنے کا حکم دیا اورصلہ رحمی کرنے والوں کو اللہ کے عذاب سے خوف رکھنے والے فرمایا گیا۔ جیسا کہ  پارہ 13 ، سُورۂ رَعْد کی آیت نمبر21میں اِرشَاد ہوتا ہے :

وَ الَّذِیْنَ یَصِلُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ وَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَ یَخَافُوْنَ سُوْٓءَ الْحِسَابِؕ(۲۱) (پ : ۱۳ ، رعد : ۲۱)

ترجمۂ کنز العرفان : اور وہ جو اسے جوڑتے ہیں جس کے جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا اور اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور برے حساب سے خوفزدہ ہیں۔

تفسیر صراطُ الجنان میں اس آیتِ مبارکہ کی تفسیر کی مناسبت سے ترغیب کے لئے چند اَحادیث بیان کی گئی ہیں ، آئیے!ہم بھی سُنتے ہیں :

میرے آقادوعالم کے داتاصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا*رشتہ داری توڑنے والا جنت میں نہیں جائے گا۔ ([1])*جو شخص اپنے بھائی کی حاجت روائی میں رہتا ہے تواللّٰہ پاک اس کی حاجت روائی میں رہتا ہے*جو دوسرے بھائی سے تکلیف دور


 

 



[1]... بخاری ، کتاب الادب ، باب اثم القاطع ، ۴ / ۹۷ ، الحدیث : ۵۹۸۴