Book Name:Ala Hazrat Ka Tasawuf
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے!مثلاً نیت کیجئے! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آج کابیان اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمدرضا خانرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکےتصوف کےواقعات پرمشتمل ہوگا ، سب سےپہلےاعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی نماز سے محبت کا ایک دلچسپ واقعہ ، بیعت و خلافت کاایک دلچسپ واقعہ ، اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا مختصر تعارف (Introduction) اور آپ کی سیرت کی چند جھلکیاں بیان ہوں گی ، اعلیٰ حضرت کو نمازِ باجماعت سے کیسی محبت تھی ، آپ توکل و قناعت میں کس قدر بلند مقام پرپہنچےہوئےتھے ، اس تعلق سےآپ کی سیرت کےکچھ واقعات بھی ہم سنیں گے ، خلافِ شرع کاموں کو طریقت کا نام دینےوالوں کےبارے میں علمائےکرام نےجو ارشادات بیان فرمائےہیں ، یہ بھی اِس بیان میں ہم سُنیں گے۔ اللہکرےکہ ہم دِلجمعی کےساتھ اوّل تاآخر اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ بیان سُننےکی سعادت حاصل کریں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد