Book Name:Milad Mananay Walo Kay Waqiyat
* جشنِ وِلادت منانے کی بَرَکت سے خوش نصیب ، ابراہیم نامی شخص کے نوجوان بیٹے کوخواب میں جنّت کے اندر اپنے مرحوم باپ کا قُرب نصیب ہو گیا۔ * شبِ وِلادت ، شبِ قدر سے بھی افضل ہے۔ * حضورِانورصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تشریف آوری کے شکریہ کے لیےذکرِ میلاد کرنا ، حلقے بنا کر بیٹھنا سُنَّتِ صحابہ ہے۔ * جشنِ مِیلاد مُصطفےکی خوشیاں منانےوالوں سےسرکارِدوعالَم ، نورِمجسم ، شاہِ آدم وبنی آدم ، رسولِ مُحتشم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ خوش ہوتے ہیں۔ * جشنِ مِیلاد مُصطفے منانے کی بَرَکت سے اللہ پاک اوراس کے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خوشنودی نصیب ہوتی ہے * جشنِ مِیلاد مُصطفے منانے کی بَرَکت سے گھر میں رحمتیں اور برکتیں اُترتی ہیں ۔ * جشنِ مِیلاد مُصطفے منانے کی برکت سےپورا سال امن وامان رہتا ہے ۔ * جشنِ مِیلاد مُصطفے منانے کی برکت سے رِزق میں برکت اور کشادگی ہوتی ہے۔ آئیے!ہم بھی نیّت کرتے ہیں کہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے ، عاشقانِ رسول کے ساتھ مل کر خوب دُھوم دھام سے جشنِ وِلادت منائیں گے۔ اِنْ شَاۤءَ اللہُ الکریم!
جب تَلک یہ چاند تارے جِھلمِلاتے جائیں گے تب تَلک جشنِ وِلادت ہم مناتے جائیں گے
حشْر تک جشنِ وِلادت ہم مناتے جائیں گے مرحبا کی دُھوم یارو!ہم مچاتے جائیں گے
ذِکرِ مِیلادِ مبارک کیسے چھوڑیں ہم بھلا جن کا کھاتے ہیں اُنہِیں کے گِیت گاتے جائیں گے([1])
* جشنِ مِیلاد مُصطفیٰ منانا ، جہنّم سے چھٹکارے کا سبب بنے گا۔ * جشنِ مِیلاد مُصطفیٰ منانا ، دنیا و آخرت میں بہت زیادہ بھلائی پانے کا سبب بنے گا۔ * جشنِ مِیلاد