Book Name:Milad Mananay Walo Kay Waqiyat
تم کرو جشنِ وِلادت کی خوشی میں روشنی وہ تُمہاری گورِ تِیرہ جگمگاتے جائیں گے
ذِکرِ مِیلادِ مبارک کیسے چھوڑیں ہم بھلا جن کا کھاتے ہیں اُنہِیں کے گِیت گاتے جائیں گے([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو!نبیِ کریْم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم چونکہ اللہ پاک کی رحمت ہیں جو صرف ایک قوم یاملک کے لیے ہی نہیں بلکہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تما م عالمین کیلئے رحمت ہیں جیساکہ پارہ 17 سُوْرَۃُ الْاَنْبِیاء آیت نمبر 107 میں ارشاد ہوتاہے :
وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ(۱۰۷)
تَرْجَمَہ : اور ہم نے تمہیں نہ بھیجا مگر رحمت سارے جہان کے لئے
رحمتِ الٰہی ملنے پر خُوشی مَنَانے کا حکم تواللہ پاک نے خود ارشاد فرمایاہے ، چنانچہ پارہ 11 سُورہ ٔ یُونُس کی آیت نمبر 58 میں اِرْشاد ہوتاہے ۔
قُلْ بِفَضْلِ اللّٰهِ وَ بِرَحْمَتِهٖ فَبِذٰلِكَ فَلْیَفْرَحُوْاؕ-هُوَ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ(۵۸) (پارہ 11 ، یونس58)
تَرْجَمَہ : تم فرماؤ اللہ ہی کے فَضْل اور اُسی کی رَحْمَت اور اُسی پر چاہیے کہ خُوشی کریں وہ اُن کے سب دَھن دولت سے بہتر ہے
مُفسّرِ قرآن ، مُفْتی اَحْمدیارخان رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ اس آیتِ مُبارَکہ کے تحت اِرْشاد فرماتے ہیں : اے مَحْبُوب ! لوگوں کویہ خُوشخبری دے کر یہ حکم بھی دوکہاللہ پاک کے فَضْل اور اس کی رَحْمَت مِلنے پر خُوب خُوشیاں مَنَاؤ۔ عُمُومی خُوشی توہر وَقْت مَناؤ اور خُصُوصی خُوشی اُن تاریخوں میں جِن میں یہ نِعْمَت آئی یعنی رَمَضَان میں ، خُصُوصاً شَبِ قَدر اور رَبِیْعُ الْاَ وَّل