Book Name:Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai
آپ عَلَیْہِ السَّلَامکی سیاہ زلفوں کی قسم۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو!غورکیجیے! اللہ پاک نےکیسے پیارےانداز میں اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےروشن چہرےاورخوبصورت زُلفوں کی قسم بیان فرمائی ، صرف یہی نہیں بلکہ اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں اپنے محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اداؤں اور آپ سے تعلق رکھنے والی مختلف چیزوں کی قسم بھی یاد فرمائی ہے۔ آئیے! ملاحظہ کیجئے۔
اللہ پاک نے اپنے محبوبِِ کریم ، صاحبِ خُلقِ عظیمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مُبَارَک گفتگو کی قسم یاد فرماتے ہوئے ارشادفرمایا :
وَ قِیْلِهٖ یٰرَبِّ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ لَّا یُؤْمِنُوْنَۘ(۸۸) (پارہ25 ، سورۃالزخرف : 88)
ترجمہ کنز الایمان : مجھے رسول کے اس کہنے کی قسم کہ اے میرے ربّ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے۔
اللہ پاک نے اپنے محبوبِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مبارک عمر کی قسم یاد فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا :
لَعَمْرُكَ اِنَّهُمْ لَفِیْ سَكْرَتِهِمْ یَعْمَهُوْنَ(۷۲) (پارہ14 ، سورۃالحجر : 72)
ترجمہ کنز الایمان : اے محبوب تمہاری جان کی قسم بے شک وہ اپنے نشہ میں بھٹک رہے ہیں۔
اللہ پاکنے اپنے محبوبِِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مقدس شہر کی قسم یاد فرمائی اور ارشاد فرمایا :
لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ(۱) (پارہ30 ، البلد : 1)
ترجمہ کنز الایمان : مجھے اس شہر کی قسم۔
اللہ پاک نے نبیِ بے مثال ، سیدہ آمنہ کے لال صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے زمانۂ مبارک