Book Name:Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai
*سورۂ فتح آیت نمبر 29میں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو مُحَمَّدٌ رَّسُول اللہ فرمایا *تو سورۂ اٰلِ عِمْرَان آیت نمبر 33میں آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو “ مصطفیٰ “ قرار دیا گیا *سورۂ اٰلِ عِمْرَان آیت نمبر 179 میں “ مجتبیٰ “ فرمایا *تو سورۂ جنّ آیت نمبر27 میں آپ کو “ مرتضیٰ “ کے لقب سے یاد کیاگیا*سورۂ بَنِی اِسْرائیل آیت نمبر1میں “ عبدِ کامل “
* تو سورۂ مائِدَہ آیت نمبر15میں آپ کو “ نور “ فرمایا گیا*سورۂ نِسَاء آیت نمبر 174 میں “ بُرہان(یعنی واضح دلیل ) “ *تو سورۂ اَحْزَاب آیت نمبر40میں آپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ والسَّلَام کو “ خَاتمُ النَّبِیِّیْن “ فرمایاگیا*سورۂ اَحْزَاب آیت نمبر45میں شاہد یعنی “ حاضر و ناظر “ ، “ سراجِ مُنیر “ (یعنی چمکتا ہوا سورج)اورداعی اِلَی اللہ(یعنی اللہ پاک کی طرف بُلانے والا) فرمایا گیا *سورۂ یٰس آیت نمبر1میں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو “ یٰس “ *تو سورۂ طٰہٰ آیت نمبر1 میں “ طٰہٰ “ فرمایا گیا*سورۂ بقرہ آیت نمبر119میں “ بشیر “ (خوشخبری سنانے والا) اور “ نذیر “ (ڈر سنانے والا)فرمایاگیا ہے۔ *سورہ مُزّمّل آیت نمبر1میں آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ والسَّلَام کو “ مُزَّمِّل “ *توسورۂ مُدّثّر آیت نمبر1میں “ مُدَّثِّر “ فرمایا گیاہے*سورۂ اٰلِ عمران آیت نمبر 164میں اللہ پاک نے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ والسَّلَام کو مومنوں پر اپنا “ احسان “ قرار دیا *توسورۂ انبیاءآیت نمبر 160میں آپعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ والسَّلَام کو تمام عالمین کیلئے “ رَحْمَت “ قرار دیا*سورۂ قلم آیت نمبر4میں آپ کو “ صاحبِ خُلْقِ عظیم “ فرمایا*تو سورۂ بَنِی اِسْرائیل آیت نمبر1میں “ صاحبِ معراج “ فرمایاگیا*سورۂ بَقَرہ آیت نمبر33 میں “ دُعائے ابراہیمی “ * توسورۂ صَفّ آیت نمبر 6میں “ بشارتِ عیسیٰ “ فرمایاگیا*سورۂ کوثَرآیت نمبر1 میں “ صاحبِ کوثر “ *توسورۂ بَنیِ اسرائیل آیت نمبر79 میں “ صاحبِ مقامِ محمود “ قرار دیا گیا۔