Book Name:Aaqa Kareem Ki Ummat Say Muhabbat

تیرا نبی محمد(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)ہوں اوریہ تیرا وہ دُرُودہے جوتُومجھ پربھیجتاتھا ، اس نےتجھ کو پورانفع پہنچایاجتنی تجھے اس کی ضرورت تھی۔ (موسوعۃ ابن ابی الدنیا فی حسن الظن باللّٰہ ، ۱ / ۹۱ ، حدیث : ۷۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

               پیارے پیارےاسلامی بھائیو!بیان کردہ  واقعہ اپنے اندرکئی مدنی پھولوں کو سموئے ہوئے ہے ، مثلاً غیب دان آقا ، مدینے والے مصطفے  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  اللہ کریم کی عطا سے غیب کا علم رکھتے ہیں ، جو کچھ ہو رہا ہے اور جوکچھ آئندہ ہونے والا ہے بلکہ قیامت میں جو کچھ ہوگا تمام باتوں کا علم اللہ کریم نے آپ  کوعطا فرمادیا ، چنانچہ آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے غیب کی خبر دیتے ہوئے حضرت آدم  عَلَیْہِ السَّلَام   کے بارے میں بتادیا کہ بروزِ قیامت وہ عرش کے قریب کشادہ میدان میں تشریف فرما ہوں گے ، دو سبز کپڑے زیبِ تن کئےہوں گے ، اپنی اولاد کو بھی دیکھیں گے حتّٰی کہ نبی ِانور ، شافعِ محشر  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے ایک اُمّتی کو دوزخ میں جاتے ہوئے ملاحظہ کرکے نبیِّ کریم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو اس کی جانب متوجہ کرکے اس کی مدد کریں گے ، یہ بھی پتہ چلا کہ بارگاہِ الٰہی میں پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا کتنا عالی شان مقام ہے ، یقیناً یہ اللہ پاک کا  کرم ہے۔ یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ پیارے آقا ، دوعالم کے داتا  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا  عرش کی طرف ہاتھ سے اشارہ کرنا ، بارگاہِ الٰہی میں عرض کرنے کے لیے تھا ، یہ نہیں کہ مَعَاذَ اللہ ( اللہ پاک کی پناہ)  اللہ  پاک عرش پر ہے اور وہ اُسے اشارہ کر رہے ہیں کہ اللہ پاک تو مکان  و سمت (Direction ) سے پاک ہے ، اُس کا کلام بھی آواز سے پاک ہے ، وہ ایسا ہے جیسا اُس کی شان کو لائق ہے۔ اس روایت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ دُرُودِ پاک پڑھنے کی بہت برکتیں ہیں ، درودِ پاک پڑھنے والے جس طرح دنیا میں اس کی برکتوں سے فیضیاب ہوتے ہیں ، اِنْ شَآءَ اللہ بروز ِقیامت بھی ایسوں کے وارے نیارے ہوجائیں گے ، لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی اپنے محسن آقا ، اُمّت کے مددگار آقا ، مشکل کُشا آقا ، حاجت رَوا آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی پاک بارگاہ میں اٹھتےبیٹھتے چلتے  پھرتے الغرض