Book Name:Shan-e-Abu Huraira

لیتے تھے۔ اور جب آپ کے پاس کوئی ھَدِیَّہ آتا تو آپ ان کے پاس بھيجتے اس میں سے خود بھی استعمال کرتے اور ان کو بھی شریک فرماتے ۔ مجھے يہ بات گِراں سی گزری اور دل میں خیال آیا ، اَہْلِ صُفّہ (عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان) کا اِس دُودھ سے کیا بنے گا ، میں اس کا زیادہ مستحق تھا کہ اس دودھ سے چند گھونٹ پیتا اور کچھ قوّت حاصل کرتا۔ جب اصحابِ صُفّہ (عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان) آجائيں گے تو سرکارِ نامدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم مجھے ہی ارشاد فرمائيں گے ، کہ ان کو دودھ پیش کرو۔ اِس صورت میں بَہُت مشکِل ہے کہ دودھ کے چند گُھونٹ مجھے میسَّر ہوں۔ لیکن اللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی اِطاعت کے بغیر چارہ نہ تھا۔ میں اصحابِ صُفّہ (عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان) کے پاس گیا اور اُن کو بُلایا۔ وہ آئے ، انہوں نے شہنشاہِ عرب ، محبوب رب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے اجازت طلب کی ۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اجازت عطا فرمائی اور وہ گھر میں حاضر ہو کر بیٹھ گئے۔ پیارے آقا ، مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : “ ابو ہریرہ! میں نے عرض کی ، لَبَّیْکَ ۔ یا رَسُولَ اللہ (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم) فرمایا : “ پیالہ پکڑو اور ان کو دودھ پِلاؤ۔ “ حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ  فرماتے ہیں میں نے پیالہ پکڑا۔ میں وہ پیالہ ایک شخص کو دیتا وہ سَیر ہو کر دودھ پیتا اور پھر پیالہ مجھے لوٹا دیتا ۔ حتّٰی کہ میں پلاتا پلاتا آقائے مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم تک پہنچا اور تمام لوگ سَیر ہو چکے تھے۔ سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے پیالہ لے کر اپنے دستِ اقدس پر رکھا۔ پھر میری طرف دیکھ کر تبسم فرمایا اور فرمایا : “ ابو ہریرہ! میں نے عرض کی ، لَبَّیْکَ ۔ فرمایا : اب میں اور تم باقی رہ گئے ہیں۔ میں نے عرض کی : آپ نے سچ فرمایا۔ فرمایا : “ بیٹھو اور پیو “ میں بیٹھ گیا اور دودھ پینے لگا۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : پیو ، میں نے پیا۔ آپ مسلسل فرماتے رہے  “ پیو! “ حتّٰی کہ میں نے عرض کی : نہیں ، قسم اُس ذات کی جس نے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ، اب مزید گنجائش نہیں۔ فرمایا : “ مجھے دکھاؤ “ میں نے پیالہ پیش کر دیا۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم