Book Name:Nasli Tassub Kay Nuqsanat
اللہ اکبر! مَعْلُوم ہوا؛ اپنے باپ دادا پر فخر کرنا، نسب، نام، قبیلے اور خاندان کو بنیاد بنانا بہت بُری باطنی بیماری ہے جو جہنّم کا حقدار بنا دیتی ہے۔ ہمیں اس سے بچنا چاہیے، اَلحمدُ لِلّٰہ! ہم سب مسلمان ہیں اور مسلمان سب کے سب آپس میں بھائی بھائی ہیں۔
مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں
قرآنِ کریم میں ہے:
اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَةٌ (پارہ:26، سورۂ حجرات:10)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان :صرف مسلمان بھائی بھائی ہیں۔
سنیے! اے غُلامانِ رسول! یہ نہیں فرمایا کہ *مُہاجِر بھائی بھائی ہیں * سندھی بھائی بھائی ہیں *پنجابی بھائی بھائی ہیں *پٹھان بھائی بھائی ہیں*بلوچی بھائی بھائی ہیں *سرائیکی بھائی بھائی ہیں بلکہ فرمایا: مسلمان بھائی بھائی ہیں۔
پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: مُسلمان آپس میں ایک جسم کی طرح ہیں کہ جب ایک عُضْو تکلیف میں ہو تو باقی اَعضا بھی مُتاثِّر ہوتے (یعنی اثر لیتے) ہیں۔([1])
مبتلائے دَرْد کوئی عُضْو ہو، روتی ہے آنکھ
کس قدر ہمدرد سارے جسم کی ہوتی ہے آنکھ([2])
ایک حدیثِ پاک میں فرمایا: مُسلمان دوسرے مُسلمان کے لیے عِمارت کی مانند ہے کہ ایک دوسرے کو مضبوط کرتا ہے، یہ فرماتے ہوئے محبوبِ خُدا، سردارِ انبیا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ