Book Name:Nasli Tassub Kay Nuqsanat

(Muslim's Funeral)کفن دفن موبائل ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول ! اَلحمدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائل ایپلی کیشن لانچ کی ہے:(Muslim's Funeral) کفن دفن *اس موبائل ایپلی کیشن میں  مَیِّت کے غُسل ، کفن اور دفن وغیرہ کی اہم ترین معلومات  ہیں اور * مَیَّت کو غُسْل  دینے اور کفن پہنانے کے عملی طریقے کے لیے Animated Videosبھی شامِل ہیں اور * مختلف زبانوں میں کتب بھی دستیاب ہیں * دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے اسلامی بھائیوں سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں اور *جنازہ کی تمام ضَروری چیزوں  کے بارے میں معلومات لی جا سکتی ہیں، آپ بھی یہ موبائِل ایپلی کیشن اپنے موبائل میں اِنسٹال کر لیجیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی  اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ: جاندار کے مشابہ کارٹون والا لباس پہننا  اور پہنانا،  ناجائز و گناہ ہے۔

وضاحت: آج کل دیکھا یہ گیا ہے کہ چھوٹے بچوں کو کارٹون والے لباس پہنائے جاتے ہیں، بچے بھی ویسے لباس پہننا پسند کرتے ہیں، بچوں کو ایسے لباس پہنانا جن پر بنی کارٹونز کی تصویر کسی جاندار کی حکایت کرے تو وہ کارٹون، جاندار کی تصویر کے حکم میں ہے اورکسی جاندار کی تصویر جس میں اس کا چہرہ موجود ہو اور اتنی بڑی ہوکہ زمین پر رکھ کر کھڑے ہو کر دیکھیں تو اعضا کی تفصیل ظاہرہو، اس طرح کی تصویر جس کپڑے