Book Name:Dar Sunana Sunnat e Anbiya Hai

جو روئے گا،اُس کے لیے جنّت ہو گی اور جو نہ رو سکے وہ رونے کی سی شکل ہی بنالے۔([1])

اللہُ اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! دیکھیے! یہ اَدائے مصطفےٰ ہے۔ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  بیان فرماتے تو خُود روتے بھی تھے، دوسروں کو رُلایا بھی کرتے تھے۔ لہٰذا آج جو مُبَلِّغِیْن رَوتے ہیں، رُلاتے ہیں، خوفِ خُدا والی باتیں کرتے ہیں، یہ ادائے مصطفےٰ کو ادا کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتے ہیں۔

اَلحمدُ لِلّٰہ!خوفِ خدا کے تَعَلُّق سے مکتبۃُ المدینہ نے ایک بڑی ہی پیاری کتاب بنام؛ خوفِ خُدا شائع کی ہے، اِس کتاب میں خوفِ خُدا سے مُتَعَلِّق قرآنی آیات و احادیث بیان کی گئی ہیں، اِس کے ساتھ ساتھ پہلے کے بزرگوں کے خوفِ خُدا سے بھرپور واقعات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔اس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے قیمتاً طلب فرمائیں یا دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے مفت ڈاؤن لوڈ کر لیجیے، خود بھی پڑھیے، دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔

 صحابی  رَضِیَ اللہُ عنہ  نے جہنّم سے ڈرایا

حضرت بَکْرمُزَنی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: صحابئ رسول حضرت اَبُومُوْسیٰ اَشْعَرِی  رَضِیَ اللہُ عنہ  بصرہ میں تھے، آپ نے خُطبہ دیا، دورانِ خطبہ آپ نے جہنّم کا تذکِرہ شروع فرما دیا اور جہنّم کا ذِکْر اتنی رِقّت کے ساتھ کیا کہ آپ کے آنسو مبارَک ٹپ ٹپ کرتے ہوئے منبر پر گِرنے لگ گئے۔ راوِی کہتے ہیں: اس روز صحابئ رسول کے اِجتماع میں لوگ شِدَّت کے ساتھ رَو رہے تھے۔ ([2])

تِرے خوف سے، تیرے ڈر سے ہمیشہ  میں تھرتھر رہوں کانپتا یااِلٰہی! ([3])


 

 



[1]...شعب الایمان، تعظیم القرآن، فصل البکاء...الخ، جلد:2، صفحہ:363، حدیث:2053۔

[2]...موسوعہ ابن ابی دنیا، کتاب الرقۃ و البکاء، جلد:3، صفحہ:190، حدیث:103۔

[3]...وسائلِ بخشش، صفحہ:105 ملتقطاً۔