Book Name:Dar Sunana Sunnat e Anbiya Hai

جنازہ دیکھ کر زبان پر کلمہ شریف جاری نہیں ہو جاتا *اچانک زلزلہ آ جائے تو کیا لوگ گُنَاہوں کو چھوڑ کر کلمہ طیبہ کا وِرْد شروع نہیں کر دیتے *بلکہ حقیقت میں نہیں، صِرْف خواب میں کبھی قبر دیکھ لیں، قبر کا کوئی ہولناک مَنْظَر دیکھ لیں، قیامت کی ہولناکی سے مُتَعلِّق کوئی خواب دیکھ لیں تو کئی دِن تک وہ مَنْظَر آنکھوں کے سامنے سے ہٹتا ہی نہیں ہے، ہم کسی کو وہ خواب سُنائیں یا نہ سُنائیں، البتہ ہمارے دِل میں کہیں نہ کہیں اس خواب کا اَثَر رہتا ہے اور اسی اَثَر کی وجہ سے گُنَاہوں کی طرف بڑھتے ہوئے ہمارے قدم لرز رہے ہوتے ہیں۔

اس سے اندازہ لگائیے! جب خوفِ قیامت پر مبنی ایک خواب کا یہ اَثَر ہوتا ہے تو اگر یہ خوفِ خُدا مُسْتَقِل طَور پر ہمارے دِل میں بیٹھ جائے تو اس کے کتنے فائدے ملیں گے۔

خوفِ قیامت کے فضائل

(1):رسُولِ اکرم،نُورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا:قیامت کے دن سب آنکھیں رونے والی ہوں گی مگر 3آنکھیں نہیں روئیں گی، ان میں سے ایک وہ آنکھ بھی شُمار فرمائی جو اللہ پاک کے خوف سے روئےہو گی۔([1])(2):حضرت انس  رَضِیَ اللہُ عنہ  سے روایت ہے: ایک مرتبہ اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے یہ آیت تلاوت فرمائی:

وَّ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ (پارہ:28،سورۂ تحریم:6)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں۔

پھر اِرْشاد فرمایا:جہنّم کی آگ ہزار سال تک بھڑکائی گئی تو سُرخ ہو گئی، پھر ہزار سال


 

 



[1]... کنز العمال، کتاب المواعظ،جلد:15،صفحہ:356، حدیث: 43350۔