Book Name:Dar Sunana Sunnat e Anbiya Hai
ہے۔ اسمائے الٰہی کے بارے میں مفید ترین معلومات کے لیے اِس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے380روپے میں قیمتاً طلب فرمائیں۔
*ذمہ دارنِ دعوتِ اسلامی نے ٹیلی تھون کے لیے جو یونٹ جمع کیے ہیں، براہِ کرم! انہیں فوراً مالیات میں جمع کروا کر رسید حاصِل فرما لیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
2فرامینِ آخری نبی، رسولِ ہاشمیصَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم: (1): جو ایمان لایا، بقدرِ کفایت رزق دیا گیا اور اس نے اللہ پاک کے دئیے پر قناعت کی بے شک وہ کامیاب (Successful) ہوا([2]) (2):اے ابوہریرہ! قناعت اختیار کرو سب سے بڑے شکر گزار بَن جاؤ گے۔([3])