شخصیات کے تأثرات و تجاویز

آپ کے تأثرات

ماہنامہ ستمبر 2024

شخصیات کے تأثرات

(1)بنتِ جاوید (ڈاکٹر آئرلینڈ،یوکے): ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں ہر شخص کے لئے بہت کچھ سیکھنے کو ہے، اس کا پڑھنا بھی آسان ہے، اس میں موجود اسلامی بہنوں کا ماہنامہ بھی بہت اچھا ہے، دارُالافتاء اہلِ سنّت کے سوال جواب بھی بہت معلوماتی ہوتے ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

متفرق تأثرات و تجاویز

(2)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بہت ہی عمدہ اور دلچسپ میگزین ہے، اس سے ہمیں قراٰن و حدیث، عقائد و مسائل، رسولِ کریم، انبیائے کرام اور بزرگانِ دین کی سیرت کے بارے میں معلومات کے ساتھ ساتھ اخلاقیات بھی سیکھنے کو مل رہے ہیں۔(عارف علی، کامونکی، پنجاب) (3)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ علمِ دین سے بھرپور ایک میگزین ہے، اس میگزین سے کافی کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، ایک میگزین میں اتنا کچھ واقعی قابلِ تعریف ہے۔ (عبدالرحمٰن، گجرات، پنجاب) (4)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی، دل کو سکون ملا، علم میں اضافہ ہوا، جب تک زندگی رہے گی ہمارے گھر ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ آتا رہے گا، اِن شآءَ اللہ۔ (عبدالفتاح، سکھر، سندھ) (5)اَلحمدُلِلّٰہ میں نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھا، بہت اچھا لگا، بالخصوص اس میں موجود سلسلہ ”دارُالافتاء اہلِ سنّت“ بہت فائدہ مند ہے۔(فاروق احمد، ضلع بھکر، پنجاب) (6)میری تجویز یہ ہے کہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں بچوں کے حوالے سے زیادہ مواد شامل کیا جائے اور سوال جواب کے سلسلے بھی زیادہ ہوں۔(بنتِ شہزاد، ٹیکسلا، راولپنڈی، پنجاب) (7)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھنے سے ہمیں بہت سا علم حاصل ہوتا ہے جو شاید 40کتابیں پڑھنے سے بھی حاصل نہ ہو، اس میں بچوں کے لئے دلچسپ اور نہایت مفید مضامین ہوتے ہیں جو بچوں کی تربیت کا بہترین ذریعہ ہیں۔(بنتِ محمد حسین، لاہور) (8)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ سے ہمیں نیکی کرنے کی سوچ اور عمل کرنے کا شوق پیدا ہورہا ہے۔(بنتِ محمد اکرم، کراچی) (9)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ ایک بہت اچھا میگزین ہے، اس سے ہمیں کافی علمِ دین سیکھنے کو ملا، اس میں دینی معلومات کے ساتھ ساتھ روز مرہ زندگی کے حوالے سے بھی راہنمائی کی جاتی ہے، یہ ایک ایسا میگزین ہے جس میں سب کیلئے کچھ نہ کچھ موجود ہے۔(اُمِّ اعظم، شکاگو، امریکہ) (10)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ ایک بہت ہی اچھا میگزین ہے جس سے ہمیں دینی، دنیاوی، روحانی اور طبعی معلومات حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ موجودہ اسلامی مہینے کے بارے میں بھی معلومات حاصل ہوتی ہیں۔(اُمِّ ابوبکر، ڈیلاس امریکہ) (11)مَاشآءَ اللہ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ علمِ دین کے ڈھیروں خزانے لُٹا رہا ہے، مجھے ماہنامہ بہت پسند ہے، میں سالانہ بکنگ کے ذریعے ہر ماہ کا ماہنامہ حاصل کرکے پڑھ رہی ہوں۔(بنتِ فخر الدین، رحیم یار خان، پنجاب)


Share