مچھلی کے فائدے
مچھلی انسانی
صِحّت کے لئے نہایت اَہَم غذا ہے ٭اس
میں آیوڈین (Iodine) ہوتا
ہے جو کہ صحّت کے لئے نہایت اہمیت کا حامِل ہے، اس کی کمی سے جسم کے
غُدُودی نظام کا توازُن بگڑ سکتا ہے، گلے کے اَہَم غُدُود تھائیرائیڈ(Thyroid) میں سُقْم(یعنی خامی)
پیدا ہوکر جسمانی نظام میں بَہُت سی خرابیاں پیدا ہو سکتی ہیں ٭مچھلی
بطور ِغذا استعمال کرنے والوں کی عمریں لمبی ہوتی ہیں ٭ایک
طِبّی تحقیق کے مطابق سردی سے ہونے والی کھانسی کا مچھلی سے بہتر کوئی علاج نہیں ٭دل
کے مریضوں کے لئے مچھلی بہت ہی فائدہ مند ہے، ماہِرین
کا کہنا ہے : ہفتے میں کم از کم دو بار توضَرورمچھلی کھا لینی
چاہئے ٭غذا میں مچھلی کا زیادہ
استعمال
مَثانے کا کینسر بڑھنے سے روکنے کی بھر پور صلاحیت
رکھتا ہے ٭مچھلی کے سَر کی یخنی
جسے شوربا یا سُوپ (Soup) بھی
کہتے ہیں،بینائی کی کمزوری اور دیگر کئی امراض کیلئے فائدہ مند ہے ٭باقاعِدگی سے یہ یخنی پینے سے آنکھوں کے چشمے اُتر
سکتے ہیں ٭مچھلی کے سر کی یخنی (سُوپ)
فالج، لقوہ، عِرقُ النِّسا (یعنی لنگڑی کا درد جو کہ چَڈّے سے لے کر پاؤں کے ٹخنے تک پہنچتا ہے)
اَعْصابی کمزوری، پٹّھوں کی کمزوری، قبل ازوَقت بڑھاپے، جوڑوں کے پُرانے درد اور جسمانی
و اَعصابی کِھچاؤ اورقُوّتِ حافِظہ بڑھانے کیلئے نہایت مفید ہے ٭ایسے لوگ جو اپنی یادداشت بالکل کھوچکے ہوں یا جن
کی یادداشت ختم ہونے کے قریب ہو وہ خواہ جوان ہوں یا بوڑھے یہ یخنی (سُوپ)
ضَرور استعمال کریں ٭اگر گرمی
کے موسِم میں نامُوافِق محسوس کریں تو سردیوں میں استِعمال کریں ٭اگر بیان کردہ تمام بیماریوں میں سے کوئی مَرَض
نہیں تب بھی اگر کچھ عرصہ مچھلی کے سَر کا سوپ(Soup) استعمال کریں تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ان
بیماریوں سے تحفُّظ حاصل ہوگا ٭ایک
طبیب کاکہناہے: ہند کی ریاست کیرالہ کے ایک صاحِب نے بیرونِ ملک مجھے بتایا کہ
کیرالہ کے لوگ رِیاضی (جس
میں حساب،الجبرا اور جیومیڑی وغیرہ شامل ہوتا ہے) سائنس اور
دنیا کے دیگر مشکل ترین عُلُوم میں کافی باکمال ہوتے ہیں۔ میں نے اس کمال کی وجہ
پوچھی تو کہنے لگے:مچھلی اور مچھلی کے سر کا استِعمال۔ مدنی بہار جامعۃُ المدینہ، فیضانِ بلال، بابُ المدینہ کراچی
درجہ ثالثہ کے طالبِ علم حمزہ بن عابد کا
بیان ہے کہ میری بینائی کمزور تھی اور اڑھائی 2.5نمبر کا نظر کا چشمہ
استعمال کرتا تھا۔ جب میں نے مکتبۃُ المدینہ کے رسالے ”مچھلی کے عجائبات“
میں بیان کردہ نسخے (مچھلی کے سر کی یخنی بینائی کی کمزوری کیلئے
فائدے مند ہے، باقاعِدگی سے یہ یخنی پینے سے آنکھوں کے چشمے اُتر سکتے ہیں) پر پابندی سے عمل کیاتو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ
میری بینائی
بالکل ٹھیک ہوگئی اور اب میں مکمل طور پر عینک سے چھٹکارا حاصل کرچکا ہوں۔
دعائے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ
یااللہ! جو 2019 کے پورے سال کے
لئے ”ماہنامہ فىضانِ مدىنہ“ اپنے لئے بک کروائے اور اىک کو ترغىب دِلا کر
اس کو بھى بکنگ(Booking) کے لئے تىار کرلے اور بکنگ کروالے اس
کو جنَّتُ الفردوس مىں اپنے پىارے حبىب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصىب فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ
النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
Comments