عرب عالمِ دِین اور امیرِ اہلِ سنّت کی ملاقات

عرب عالمِ دِین اور امیرِ اہلِ سنّت کی ملاقات سلسلۂ شاذلیہ کے بزرگ فضیلۃُ الشّیخ، حضرت العلّام عبدالھادی محمد الخَرْسَہ حفظہ اللہ تعالٰیعرب کے مشہور عالمِ دین ہیں۔ آپ ملکِ شام کے شہر دِمَشق میں پیدا ہوئے، شام کے اکابر عُلَمائے کرام اور جامعہ اَزہر مصر سے علم حاصل کیا۔ آپ نہ صرف کئی کتابوں کے مؤلف ہیں بلکہ طلبۂ کرام کی ایک بڑی تعداد آپ کے فیضانِ علم سے مستفید ہورہی ہے اور آج کل آپ کی رہائش لُبْنان کے شہر طَرَابُلُس میں ہے۔ 29نومبر2018ء کو بروز جمعرات عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں آپ کی تشریف آوری ہوئی اور جامعۃُ المدینہ سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ فرمایا۔ رات کو ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کے بعد امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعوت پر ان کی رہائش گاہ ”بیتُ البقیع“ تشریف لائے جہاں دونوں بزرگوں کی ملاقات ہوئی۔

دوپہر کو جامعۃُ المدینہ کے طَلَبہ کے درمیان اور رات کو امیرِ ا ہلِ سنّت سے ملاقات کے موقَع پر آپ نے جن محبت بھرے، عاجزی والے خیالات کا اظہار فرمایا ان میں سے چند کے ترجمہ کا خلاصہ درج ذیل ہے: *دعوتِ اسلامی جس طرح ہَمہ جہت، منظّم اور مرتّب انداز میں کام کررہی ہے، ایسا کام اسلامی دنیا میں بہت کم پایا جاتا ہے *نیکی کی دعوت کو عام کرنے میں یہاں ہر اسلامی بھائی اپنی تمام تر عقلی، جسمانی، علمی اور مالی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مصروفِ عمل ہے *حقیقت میں یہ کسی ایک کا نہیں بلکہ پوری امّتِ اسلامیہ کا کام ہے *ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ امیرِ اہلِ سنّت کی عمْر اور صحت میں خیر و برکت اور آپ کو عافیت عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ آپ کے فیضان کو ہم پر اور تمام مسلمانوں پر جاری و ساری فرمائے *ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں اس امّت کے ایک ایسے عالم مولانا الیاس قادری حفظہ اللہ کی زیارت سے مشرّف فرمایا اور ان کی صحبت پانے والوں، ان کے شاگردوں کی زیارت سے فیض یاب فرمایا جو علم و ادب اور تربیَت میں اعلیٰ مَراتِب پر فائز ہیں، یہ اللہ کا فضل ہے جس کو چاہتا ہے عطا کرتا ہے *سلسلہ قادریہ کے مشائخ میں سے کوئی نہ کوئی ہر زمانے میں شیخ عبدالقادر جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کا مَظہر ہوتا ہے اور اس زمانے میں ان کے مَظہر امیرِ اہلِ سنّت ہیں *ہر شخص کو اس کے نام کا حصّہ ضَرور ملتا ہے اور آپ کا نام تو اللہ کے نبی الیاس علیہ السَّلام کے نام پر ہے جس کا معنی ہے اللہ کے سوا ہر کسی سے بےپروا ہونا *آپ کے پاس آکر میرے دل کی بیٹری چارج ہو گئی ہے۔ سُننِ ا بو داؤد شریف کی حدیثِ پاک ”یقیناً اللہ تعالیٰ اس امّت کے لئے ہر 100برس پر ایک مجدّد بھیجتا رہے گا جو ان کا دِین تازہ کرے گا“ پڑھ کر فرمایا کہ اس صدی کے مجدّد مولانا الیاس قادری ہیں۔ دین کے مجدّد اس امّت کے بُھلائے ہوئے احکام، اسلام، ایمان اور

بھلائی کو اپنے علم و عمل سے دوبارہ تازہ کردیتے ہیں *شیخ محمد الخرسہ مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینے امیراہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو اجازتِ اَوْرِاد اور سلسلہ شاذلیہ درقاویہ کی خلافت بھی دی *رخصت ہوتے وقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے یہ کہہ کر مخاطب ہوئے:اَلنَّاجِيْ مِنَّا يَاخُذُ بِيَدِ اَخِيْه یعنی ہم میں سے جو بھی بروزِ قیامت نجات یافتہ ہوگا وہ دوسرے کی شفاعت کرے گا۔

مفتی بدرعالم مصباحی صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی امیرِ اہلِ سنّت سے ملاقات

گزشتہ دنوں اہلِ سنت کی عظیم دینی دَرْسگاہ الجامعۃ الاشرفىہ مبارک پور (ضلع اعظم گڑھ، ىوپى) ہند کے مدرس و مفتی استاذالعلماء مولانابدرِعالم مِصْباحی صاحب نے شیخِ طریقت امیراہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطاؔرقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کے لئے ہند سےدبئی کا سفر فرمایا۔ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، نگرانِ شوریٰ اوردیگراسلامی بھائیوں نے دبئی ایئرپورٹ پر ان کااستقبال کیا،امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ انہیں اپنے ساتھ ہی قیام گاہ لےآئے۔مفتی صاحب کم وبیش تین دن امیراہلِ سنّت کےپاس قیام پذیررہے۔مفتی صاحب کے امیراہل سنت اور دعوتِ اسلامی سے متعلق تأثرات پر مشتمل ویڈیو بیان کاخلاصہ ملاحظہ فرمائیے:

امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکواللہ پاک نے اىسى تواضع و انکسارى سے نوازا ہے کہ فى زمانہ اس کی مثال بہت کم دىکھنے کو ملتی ہے۔جس شخص کے لاکھوں لاکھ چاہنے والے ہوں، نہاىت مصروف ترىن شخصىت ہوں، ہمہ وقت سُنّتوں کے کام مىں لگے رہتےہوں،ایسی شخصیت کا ایئرپورٹ پرمجھ ناچیز کو لینے کے لئے خود آنا ان کی تواضع اورانکساری کی واضح دلیل ہے۔یقیناً اىک خادمِ دىن ہونے اورعُلَماکی صف میں بیٹھنےکی وجہ سے انہوں نےمیری اتنى بڑى عزت افزائى کى، پروردگار عَزَّوَجَلَّ کاشکر ہے کہ اس نے اپنے اىک نىک بندے کى بارگاہ مىں مجھے ىہ عزّت عطا فرمائى ۔انہوں نےمجھ پرجو شفقتىں اورعناىتىں کیں ابھی تک میں ان ىادوں مىں کھوىا ہوا ہوں۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےعمل کو دىکھ کر ىہى سمجھ مىں آتا ہے کہ ہر مسلمان کو سنّتوں کے مطابق اپنی زندگی گزارنی چاہئے۔ سنّتوں پرعمل کے حوالے سےآپ کا حال یہ ہے کہ دن اوررات میں مجھے آپ کی صحبت مىں کئی کئی گھنٹے بىٹھنے کا موقع ملا، صرف اور صرف دىن کى باتىں ہوتى رہتىں، کوئى دُنْىَوِی بات نہ ہوتی،حاضرین سےبسااوقات کوئی ناگوار قول و فعل صادر ہوجاتا لیکن آپ کوناراض ہوتے ہوئے میں نے نہیں دیکھا،حضورحافظِ ملّت (بانیِ الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پورہند، استاذُ العُلَماء،جَلا لَۃُ العلم حضرت علّامہ شاہ عبدُالعزیز مبارک پوری) کے ان دوپیغامات(1)زمین کے اوپرکام اور زمین کے نیچے آرام (2)ہرمخالفت کاجواب کام، پرآپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مضبوطی سےعمل پیرا ہیں، مُبَلِّغین سے خُصوصىّت کے ساتھ میری گزارش ہےکہ لوگوں کى تنقىدوں کا جواب دىنے کے بجائے خود کو دین کےکاموں میں تىز کردىجئے اور اپنے عمل کو بڑھائیے، ہر جگہ سُنّتوں کو عام کرنے کے لئے پورى جدوجہد سے لگے رہئے۔میری ہرایک سےیہ گزارش ہے کہ وہ دعوتِ اسلامى سے وابستہ ہوجائے، آپ کى دنىا بھى سَنْورے گی اور آخرت بھى،اپنےاپنے علاقے مىں دعوتِ اسلامى کے اجتماعات مىں شرکت کیجئے،دعوتِ اسلامى کے مُبَلِّغین سےکنیکٹ (Connect) ہوجائىے(یعنی وابستہ ہوجائیے)اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کے اندر آخرت کی تیاری کی رُوح پىدا ہوجائے گى۔ دعا ہے کہ مولائے کرىم امىرِ اہلِ سنّت کى عُمْر مىں، علم مىں برکت عطا فرمائے اوران کے علم و عمل کى برکات سے ہمىں بھى نواز دے، ان کى طرح ہمىں بھى سُنّتوں پر عمل کرنے کا جذبہ عطا کردے اور دعوتِ اسلامى کے پلىٹ فارم سے جو دىن  اورمَسلَکِ اعلىٰ حضرت کى خدمت ہورہى ہے مولائے کرىم اس کو شرفِ قبولىت عطا فرمائے اور لوگوں کے دلوں کو اس تحرىک کى جانب متوجہ فرمادے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

ہم کو اے عطّاؔر سنّی عالِموں سے پیار ہے

اِنْ شَآءَ اللہ دو جہاں میں اپنا بیڑا پار ہے


Share

Articles

Comments


Security Code