دو سجدوں کی جگہ ایک سجدہ کرنے کا حکم/مرحوم کے سلام کا جواب

دو سجدوں کی جگہ ایک سجدہ کرنے کا حکم

سوال:اگر کسی نے نماز میں دو سجدوں کی جگہ صرف ایک سجدہ کیا تو کیا اس کی نماز ہوجائے گی؟

جواب:نہیں ہوگی، بہارِ شریعت میں ہے:(نماز کی) ہر رکعت میں دو بار سجدہ (کرنا) فرض ہے۔(بہارِ شریعت، 1/513)

(مدنی مذاکرہ،8محرمُ الحرام 1440ھ)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

قراٰنِ مجید نکالنے کے لئے قبر کھودنا کیسا؟

سوال:اگر میت کے ساتھ قبر میں قراٰنِ پاک دفن کردیا گیا ہو تو اسے نکالا جائے گا یا نہیں؟

جواب:نہیں نکالا جائے گا کیونکہ قراٰنِ کریم نکالنے کے لئے قبر کھودنے کی (شریعت میں) اجازت نہیں۔

(مدنی مذاکرہ،9محرمُ الحرام 1440ھ)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

گوشت کی بوٹی نے زہر کی خبر دی!

سوال:پیارے آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو زہر کس نے دیا اور کس وجہ سے دیا تھا؟

جواب:فتحِ خیبر کے بعد سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو بُغض و دشمنی کی وجہ سے ایک یہودیہ عورت زینب بنتِ حارث نے بکری کے گوشت میں زہر دیا تھا اور اللہ پاک نے حضورِ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو یہ معجزہ عطا فرمایا کہ گوشت کی بوٹی نے آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو زہر کی خبر دی۔( الزرقانی علی المواھب، 3/290،287ماخوذاً)

(مدنی مذاکرہ، 11محرمُ الحرام 1440ھ)

(اس واقعے کی تفصیل اور سیرتِ مصطفےٰ کے بارے میں اہم معلومات جاننے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی کتاب ”سیرتِ مصطفیٰ“ پڑھئے۔)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

مسجد میں داخل ہوتے وقت سَلام کرنا کیسا؟

سوال:مسجد میں داخل ہوتے وقت سَلام کرنا کیسا ہے؟

جواب:بہارِ شریعت میں ہے: جو شخص مسجد میں آیا اور حاضرینِ مسجد تلاوتِ قرآن و تسبیح و دُرود میں مشغول ہیں یا انتظارِ نماز میں بیٹھے ہیں تو سَلام نہ کرے کہ یہ سلام کا وقت نہیں۔ (بہارِ شریعت، 3/462)(مدنی مذاکرہ،19ربیع الآخر1437ھ)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

دونوں ہاتھوں کی انگلیوں پر تسبیح پڑھنا کیسا؟

سوال:بعض لوگ کہتے ہیں کہ نماز کے بعد تسبیحِ فاطمہ سیدھے ہاتھ کی انگلیوں پر پڑھنی چاہئے اُلٹے ہاتھ کی انگلیوں پر نہیں پڑھنی چاہئے، کیا یہ دُرست ہے؟

جواب:تسبیحِ فاطمہ یعنی 33بار سُبحٰنَ اللہ، 33بار اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اور 34بار اللہُ اَکْبَر دونوں ہاتھوں کی انگلیوں پر پڑھ سکتے ہیں کہ حدیثِ پاک میں ہے:انگلیوں پر گِنا کرو کہ ان سے سوال ہوگا اورانہیں بولنے کی قوت دی جائے گی (یعنی یہ گواہی دیں گی)۔ (ترمذی، 5/338، حدیث: 3594 ملتقطاً) لہٰذا دونوں ہاتھوں کی انگلیوں پر پڑھنا چاہئے تاکہ دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ہمارے حق میں اچھی گواہی دیں۔(مدنی مذاکرہ،9محرمُ الحرام 1440ھ)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

مرحوم کے سلام کا جواب

سوال:اگر مرحوم کسی کے خواب میں آکر یہ کہے کہ فلاں کو میرا سلام پہنچا دینا، تو وہ سلام کا جواب کن الفاظ میں دے گا؟

جواب:اوّل تو یہ کہ جس نے خواب دیکھا ہے اس پر سلام پہنچانا واجب نہیں ہے، مگر پہنچا دینا بہتر ہے اور جس کو سلام پہنچایا گیا وہ جواب میں یہ الفاظ کہے گا:عَلَیْکَ وَعَلَیْہِ السَّلَام یعنی

تم پر بھی سلام اور اس پر بھی سلام۔(مدنی مذاکرہ،11محرمُ الحرام 1440ھ)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

جنّت میں دن اور رات

سوال:کیا جنّت میں دن اور رات ہونگے؟

جواب:جنّت میں رات اور دن نہیں ہیں، بس ہمیشہ نور ہی نور ہوگا اور نور ہی میں اہلِ جنّت رہیں گے۔(خزائنُ العرفان، پ16، مریم، تحت الآیۃ:62،ص578ملخصاً)(مدنی مذاکرہ،11محرمُ الحرام 1440ھ)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

تلاوتِ قراٰن کا ایک مسئلہ

سوال:سُوْرَۂ تَوْبَہ میں بِسْمِ اللہ پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب:اگر سُوْرَۂ تَوْبَہ سے تلاوت شروع کرنی ہے تو اَعُوْذُ بااللہ اور بِسْمِ اللہ دونوں پڑھ لیں ورنہ دورانِ تلاوت سُوْرَۂ تَوْبَہ سے پہلے بِسْمِ اللہ پڑھنے کی حاجت نہیں۔(بہارِ شریعت، 1/551 ماخوذاً) البتہ اگر کسی نے پڑھ لی تو کوئی گناہ نہیں ہے۔

(مدنی مذاکرہ،11محرمُ الحرام 1440ھ)

(تلاوتِ قراٰن کے آداب وغیرہ جاننے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کا رسالہ ”تلاوت کی فضیلت“ پڑھئے۔)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

میّت کو دفن کرنا

سوال:مسلمان مُردے کو دفن کرنا فرض ہے ،واجب ہے یا سنّت ؟

جواب:بہارِ شریعت میں ہے:میّت کو دفن کرنا فرضِ کفایہ ہے اور یہ جائز نہیں کہ میّت کو زمین پر رکھ دیں اور چاروں طرف سے دیوار قائم کرکے بند کردیں۔(بہارِ شریعت، 1/842) فرضِ کفایہ سے مراد وہ فرض ہے کہ جو کچھ لوگوں کے ادا کرنے سے سب کی جانب سے ادا ہوجاتا ہے اور اگر جنہیں معلوم تھا ان میں سے کسی نے بھی ادا نہ کیا تو وہ سب گنہگار ہونگے، جیسے میّت کو نہلانا، دفنانا اور نمازِ جنازہ پڑھنا وغیرہ وغیرہ۔

(المبسوط للسرخسی، 15/293ماخوذاً)(مدنی مذاکرہ، یکم محرم الحرام1438ھ)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

لمبی عمر پانے کا نسخہ

سوال:کیا لمبی عمر پانے کا بھی کوئی نسخہ ہے؟

جواب:جی ہاں! کئی احادیثِ مبارکہ سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ صَدَقہ کرنے اور رشتے داروں کے ساتھ صِلۂ رحمی (اچھا سلوک) کرنے سے عمر میں اضافہ اور رِزْق کُشادہ ہوتا ہے۔(بخاری،4/97، حدیث: 5986 ملخصاً، مسندِ ابی یعلیٰ، 3/397، حدیث: 4090ماخوذاً،ابنِ ماجہ، 2/5، حدیث: 1081ماخوذاً)(مدنی مذاکرہ،11محرمُ الحرام 1440ھ)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

Share