علمائےکرام اور دیگر
شخصیات کے تأثرات
(1)حضرت مولانا محمد حسین رضا مِصباحی صاحب (مُدرّسِ جامعہ
مدینۃُ العلوم مظفرپورہ،بہار،ہند) ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا چیدہ چیدہ جگہوں سے
مطالَعہ دل و نگاہ کے لئے سُرُوْر بخش ثابت ہوا۔ اس کے مَضامین اصلاحِ فکر
و عمل کے لئے بے انتہا مفید ہیں۔ اس میں ہر
طبقے کے لوگوں کے لئے الگ الگ جدید مضامین کا انتخاب خاص طور پر قابلِ تحسین ہے۔ ”ماہنامہ
فیضانِ مدینہ“ یقیناً وقت کی اہم ضَرورت اور مسلکِ اعلیٰ حضرت کی ترجُمانی کا عظیم سرمایہ ہے۔ دعا کرتے ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ
دعوتِ
اسلامی کی پوری ٹیم کو اجرِ عظیم سے نوازے اور عوام و خواص کو
اس ماہنامہ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمین
(2)صاحبزادہ پیر محمد نعیم احمد رضا قادری
صاحب (شہرِنوری سمندری شریف) دعوتِ اسلامی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے غلاموں کی جماعت ہے، ان کا کام اعلیٰ سے اعلیٰ
ہوا کرتا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا ہے کہ مجلس ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کو دن دُگنی رات چوگنی ترقّی
عطا فرمائے۔اٰمین
اسلامی بھائیوں کے
تأثرات
(3)صفر المظفّر کا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھنے
کی سعادت ملی۔ مَا شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تمام ہی مضامین مدینہ مدینہ بالخصوص سلطان
صلاحُ الدّین ایّوبی کے کارنامے پڑھ کر تو مزہ ہی آگیا۔
(عزیر احمد، PIB کالونی،کراچی)
(4)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ اہلِ سنّت کا ایک
عظیم علمی شاہکار ہے، جس کے مضامین دلکش اور ڈیزائننگ دیدہ زیب ہے۔ تفسیر، حدیث
اور اصلاحِ مُعاشرَت کے اہم موضوعات پر مضامین ا س کی اَہمیت کو خوب واضح کرتے ہیں۔
اللہ پاک اس کی اِفادیت
کو روز افزوں ترقّی عطا فرمائے۔(آصف رضا،کامونکی،شیخوپورہ)
مَدَنی مُنّوں اور
مَدَنی مُنّیوں کے تأثرات
(5)کلاس میں استاذ صاحب نے ”ماہنامہ
فیضانِ مدینہ“کے بارے میں بتایا، اور ربیعُ الاوّل کے شمارے میں سے ”پہاڑوں
کا فرشتہ“پڑھ کر بھی سُنایا۔ نیّت ہے کہ آئندہ ہر ما ہ کا ”ماہنامہ
فیضانِ مدینہ“پڑھتا رہوں گا۔(محمد
زبیر،چکوال)
(6)محرمُ الحرام 1440ھ کے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“میں ’’چڑیا کی نصیحتیں“ والی کہانی بڑی اچّھی تھی، اس میں جو نصیحتیں دی ہوئی ہیں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ان پر عمل کروں گی۔(بنتِ شاہد،میانوالی)
اسلامی بہنوں کے تأثرات
(7)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ علم و عمل کا خزانہ ہے۔ اس کے مطالَعے
سے نہ صرف علم حاصل ہوتا ہے بلکہ عمل کی بھی رغبت
ملتی ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو باعمل
بنائے۔اٰمین (بنتِ عمر، ضیا
کوٹ سیالکوٹ)
(8)میں نے پہلی بار ”ماہنامہ
فیضانِ مدینہ“ شمارہ ربیعُ الاوّل1440ھ پڑھا۔ اس کے تمام سلسلے بہت عمدہ، لیکن ”جان ہے عشقِ مصطفےٰ“ مضمون مجھے بہت پسند آیا۔ اللہ پاک ہم سب کو اس ماہنامے کی خوب خوب برکات
نصیب فرمائے۔اٰمین
(بنتِ ضیاء الحق،خیرپور میرس،بابُ
الاسلام سندھ)
Comments