اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہے

اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہے

[دعوت اسلامی کے  شعبہ جات کی مدنی خبریں]

دُنیا بھر میں فضلِ ربّ(عَزَّ  وَجَلَّ) سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی دُھوم دھام ہے۔دعوتِ اسلامی اپنا پیغام دُنیا کے کم و بیش 200ممالک میں پہنچانے کے ساتھ ساتھ 103شعبہ جات میں دین ِ متین کی خدمت سرانجام دے رہی ہے،ان میں سے چندشعبہ جات میں ہونے والے مدنی کاموں کی  مختصرجھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

 (1)جامعۃ المدینہ (للبنین)

 ٭دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ(للبنین) سے اس سال پاکستان بھرمیں تقریباً 365(تین سو پینسٹھ)مدنی اسلامی بھائیوں کی دستاربندی ہوئی،اس سلسلے میں6شہروں(باب المدینہ کراچی،زم زم نگر حیدرآباد،مدینۃ الاولیاء ملتان، سردار آباد فیصل آباد، مرکز الاولیاء لاہور اور اسلام آباد)میں دستارِ فضیلت کےاجتماعات کا انتظام کیا گیا تھا۔اس دوران سالانہ اِمتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں مدنی تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔٭ جامعۃ المدینہ کے تحت12، 13، 14 اگست کو ہزاروں اسلامی بھائیوں  نے 3دن کے مدنی قافلوں میں سفرکیا ،جن میں طلباء کے علاوہ اساتذۂ کرام اور مدنی عملے کے اسلامی بھائی بھی شامل تھے۔٭جامعات المدینہ میں اس سال تادمِ تحریر پاکستان بھر میں 5891(پانچ ہزارآٹھ سو اکانوے)نئے داخلے ہوئے۔

 (2)جامعۃ المدینہ (للبنات)

٭دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ(للبنات)میں ہزاروں اسلامی بہنیں،درسِ نظامی (عالمہ کورس)اور”فیضانِ شریعت کورس“ کر رہی ہیں، تادمِ تحریرملک و بیرونِ ملک 231(دو سو اِکتیس)جامعات المدینہ(للبنات)میں 13548(تیرہ ہزارپانچ سواَڑتالیس)اسلامی بہنیں  علمِ دین حاصل کر رہی ہیں۔ ٭اب تک(1437ھ) کم وبیش 2607(دوہزارچھ سو سات) اسلامی بہنیں درسِ نظامی کرنے کی سعادت حاصل کر چکی ہیں۔ ٭اس سال پاکستان بھر میںاَلْحَمْدُلِلّٰہِ عزوجل 12نئے جامعات المدینہ(للبنات) کا آغاز ہوا۔٭اس سال 4928 (چارہزارنوسواٹھائیس)نئے داخلے ہوئے٭16اگست 2016ء کوجامعات المدینہ (للبنات)سے درسِ نظامی(عالمہ کورس)میں کامیاب اسلامی بہنوں کی رِدا پوشی کے لیے ملک بھر میں 11مقامات پر اجتماعات کی ترکیب بنی، جن میں1160(ایک ہزارایک سو ساٹھ)مَدَنیّہ اسلامی بہنوں نے”رِداپوشی“کی سعادت حاصل کی۔رِدا پوشی بنتِ عطارؔکے علاوہ،اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت اور دیگر اہم ذِمہ داراسلامی بہنوں نے فرمائی۔٭رِدا پوشی کے ساتھ ساتھ ملک و بیرونِ ملک جامعات المدینہ (للبنات )میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حضرت مولاناحاجی ابوحامد محمد عمران عطاریمُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مدنی چینل کے ذریعے سُنّتوں بھرا بیان  فرمایا۔

اس دوران سالانہ اِمتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں مدنی تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

(3)مدرسۃ المدینہ(للبنین وللبنات)

٭ دعوتِ اسلامی کے مدارس المدینہ سے حفظِ قرآن کی سعادت پانے والے حُفّاظ ہر سال سینکڑوں مساجدِ اہلسنّت میں  تراویح میں قرآنِ پاک(مصلّٰی)سُنتے،سُناتے ہیں۔پچھلے سال (1436ھ،2015ء) کی نسبت اس سال (1437ھ، 2016ء) میں تقریباً5557(پانچ ہزارپانچ سوستاون) حُفاظ کا اضافہ ہوا، جنہوں نے تراویح میں قرآنِ پاک سُننے/سُنانے کی سعادت حاصل کی٭ پاکستان بھر میں اس سال مدرسۃ المدینہ(للبنین وللبنات) میں17317(سترہ ہزارتین سوسترہ) نئے داخلے ہوئے۔ ٭اس سال مدرسۃ المدینہ کے تقریباً 14754 (چودہ ہزار سات سوچَوَّن) اورجامعۃ المدینہ کے تقریباً 3280 (تین ہزاردوسواسّی)حُفاظ نے  تراویح میں قرآنِ پاک (مصلّٰی) سُننے/سُنانے کی سعادت حاصل کی۔

(4)مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ

٭واٹس ایپ(WhatsApp) پر بیرونِ ملک کے اسلامی بھائیوں اوراسلامی بہنوں کے لئے استخارہ کی سروس کا آغاز کیا گیا ہے، جس سے ماہانہ ہزاروں اسلامی بہنیں اور اسلامی بھائی فیضیاب ہو رہے ہیں۔اس کی تفصیلات دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ (www.dawateislami.net) پر دیکھی جا سکتی ہیں۔٭بانیِ دعوتِ اسلامی،امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے بذریعہ واٹس ایپ (WhatsApp) مرید یا طالب ہونے کی سروس شروع کی گئی ہے،جس سے ماہانہ ہزاروں اسلامی بھائی اوراسلامی بہنیں فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔ اس نمبر ((+923212626112 پر واٹس ایپ (WhatsApp) کے ذریعےرابطہ کیا جا سکتا ہے۔٭ مدنی چینل پر بنگلہ اور انگلش زبان میں بھی”روحانی علاج “ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

(5)مجلس خُدّامُ المساجد

مجلس خدام المساجد(پاکستان)کے تحت (جون اور جولائی 2016ء) میں دعوتِ اسلامی کو مساجد کے لیے 93پلاٹس حاصل ہوئے۔ 13 مساجد کی تعمیرات مکمل ہوئیں،48نئی مساجد کی تعمیرات شروع ہوئیں اور48مساجد میں باقاعدہ نمازوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔فی الوقت پاکستان میں تقریباً500 مساجد زیرِ تعمیر ہیں۔

 (6)مجلس مدنی کورسز

دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے علاوہ دیگر عاشقانِ رسول کی بھی مدنی تربیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے،اس سلسلے میں وقتاً فوقتاًمختلف کورسز کا اِنعقاد کیا جاتا ہے۔ مجلسِ مدنی کورسز کے تحت جولائی 2016ء (شوال المکرم 1437ھ) میں پاکستان بھر میں”12دن کے 18مدنی کورس “ ہوئے۔ جن میں729عاشقانِ رسول نے  کورس کرنے کی سعادت حاصل کی۔یادرہے!یہ وہ مدنی کورس ہے،جس کے بارے میں بانیِ دعوتِ اسلامی،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتے ہیں کہ:”یہ کِردار ساز کورس ہے۔“ اللہ کرے کہ ہر دعوتِ اسلامی والا”12دن کا  مدنی کورس “کرے، کوئی محروم نہ رہے۔

(7)مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ

دعوتِ اسلامی کے 103شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ”مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ“ بھی ہے،  جس کے تحت پاکستان  کے تقریباً 150 سے زائد شہروں میں مختلف مقامات پر 27000 (تئیس ہزار) باکس(Box) لگائے جا چکے ہیں اور اب تک اوراقِ مقدسہ کے تقریبا 2 لاکھ  تھیلے محفوظ کیے جا چکے ہیں۔پچھلے 2 ماہ میں تقریباً 6080 تھیلے محفوظ کیے گئے اور2ہزار سے زائد نئے باکس(Box)لگائے گئے۔

(8)مجلس رابطہ بالعلماء والمشائخ

دعوتِ اسلامی کا ایک شعبہ ”مجلسِ رابطہ بالعلماء و المشائخ“ بھی ہے جس کے تحت پچھلے 3 ماہ میں اہلسنّت کے جامعات و مدارس کے تقریبا 500 سے زائد طلبائے کرام  نے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں  شرکت کی۔500 سے زائد علماء و مشائخ،ائمہ و خطباء سے  مجلس کے ذمہ داران نے ملاقات کی سعادت پائی۔اہلسنّت کے 140 سے زائد  جامعات و مدارس میں مجلس کے ذمہ داران نے حاضری کی سعادت حاصل کی۔ پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں قائم  دعوتِ اسلامی کے مدنی مراکز میں  170 سے زائد علماء و مشائخ نے دورہ فرمایا۔

(9)شعبہ مدنی تربیت گاہیں(اسلامی بہنیں)

شعبہ مدنی تربیت گاہیں (اسلامی بہنیں )کے تحت اسلامی بہنوں کے بارہ روزہ12دن کے رہائشی کورسز تقریباً سارا سال جاری رہتے ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلشوال المکرم تا ذُوالقعدۃ الحرام1437 ھ میں 4کورسز (خصوصی اسلامی بہن کورس، فیضانِ قرآن کورس،فیضانِ نماز کورس،مدنی کورس) پاکستان کے 7 شہروں:”باب المدینہ کراچی،مرکز الاولیاء لاہور، مدینۃ الاولیاء ملتان، راولپنڈی، گلزارِ طیبہ(سرگودھا)،گجرات اور سردارآبادفیصل آباد“میں ہوئے ۔ان میں 743اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت پائی۔

  (10) مجلس کورسز(اسلامی بہنیں)

 اسلامی بہنوں کی مجلس کورسزوقتاًفوقتاً ملک وبیرونِ ملک اسلامی بہنوں کو کورسز کرواتی ہے۔یہ کورسز  غیر رہائشی ہوتے ہیں اوران کا دورانیہ روزانہ تقریباًدوگھنٹے ہوتا ہے۔ان کے ایام کی تعدادمختلف ہوتی ہے مثلاً 12 دن ،30 دن ،92 دن وغیرہ۔ ان کورسزکے مقاصدمیں مختلف شعبوں کی اسلامی بہنوں کومدنی ماحول کے قریب لانا اورفرض علوم حاصل کرنے کا جذبہ بیدارکرنا ہے۔گزشتہ 2ماہ میں اس مجلس کے تحت 3 کورسز ہوئے: ٭ پاکستان میں 83 مقامات پر ہونے والے”فیضانِ حج  و عمرہ کورس“ میں1021 اسلامی بہنوں نے شرکت کی٭ پاکستان میں  154 مقامات پر”فیضانِ تجوید و نماز کورس“ میں 2297 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں ٭گرمیوں کی چھٹیوں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے پہلی سے تیسری کلاس کی مدنی مُنّیوں کے لیے پاکستان میں 139مقامات پر”فیضانِ حسنینِ کریمین“ کورس ہوا جس میں 2579مدنی مُنّیوں نے شرکت کی۔اسی طرح  یہ کورس چوتھی (4th) سے آٹھویں (8th) کلا س کی مدنی مُنّیوں کے لیے پاکستان میں  153مقامات پرہوا،جس میں2531 مدنی  مُنّیوں نے شرکت کی ۔  

مجلسِ حج و عمرہ (اسلامی بہنیں)

گزشتہ 2ماہ میں مجلسِ حج وعمرہ (اسلامی بہنیں )کے تحت پاکستان میں 153 مقامات پر”حج تربیتی اجتماعات“ہوئے  جس میں تقریباً 7279اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت پائی۔

اگلےشمارے میں دیگرشعبہ جات میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی جھلکیاں پیش کی جائیں گی۔ اِنْ شَاۤءَاللہ عَزَّوَجَلَّ

(11)مجلس عُشر و اطراف گاؤں

ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی % 70سے زائد آبادی دیہاتوں پر مشتمل ہے، دیہاتوں  میں رہنے والے مسلمانوں کو نیکی کی دعوت دینے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس عُشر و اطراف گاؤں قائم کی گئی ہے، اَلْحَمْدُلِلہِ عَزَّوَجَلَّیہ مجلس دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے عُشر بھی جمع کرتی ہے اور دیہاتوں میں رہنے والوں کو مدنی ماحول سے وابستہ کر کے نماز و سنّت کا پابند بنانے کی کوشش بھی کرتی ہے، اَلْحَمْدُلِلہِ عَزَّوَجَلَّاس مجلس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں 3 دن کے تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر کے سینکڑوں دیہاتوں سے کم و بیش چھ ہزار (6000) اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس تربیتی اجتماع میں دارالافتاء اہلسنّت کے مفتیانِ کرام اور نگران و اراکینِ شوری نے تربیتی بیانات فرمائے، اختتام پر ساڑھے چار سو (450) سے زائد اسلامی بھائیوں نے اپنے آپ کو 12 ماہ ، 92 دن، 63 دن، 41 دن اور 12 دن کے لئے پیش کیا۔

٭  ٭  ٭  ٭  ٭  ٭  ٭  ٭

                                       جشنِ آزادی اوردعوتِ اسلامی

٭یومِ آزادی“(14اگست) کے موقع پربانیِ دعوتِ اسلامی، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پرآزادی کے شکرانے میں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ اور دارالمدینہ کے ہزاروں عاشقانِ رسول نے3دن کے مدنی قافلے میں سفرکرکے مختلف علاقوں میں دعوتِ اسلامی کا مدنی پیغام اور نیکی کی دعوت  عام کرنے کی سعادت حاصل کی۔٭12،13،14 اگست، چشتی کابینہ (سردارآباد، فیصل آباد) کی مختلف ڈویژنوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں عاشقانِ رسول نے ”خیبرپختونخواہ“ (KPK)میں 3دن کے مدنی قافلوں میں سفرکیا٭دعوتِ اسلامی نے یومِ آزادی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا (Electronic Media) مثلاً مدنی چینل ،سوشل میڈیا (Social Media)فیس بک (Facebook)، ٹوئٹر (Twitter)،  واٹس ایپ (WhatsApp) وغیرہ پرزیادہ سے زِیادہ نیکیوں کی تحریک چلانے کی کوشش کی۔

رمضان اعتکاف اور دعوتِ اسلامی

دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ہر سال ہزاروں عاشقانِ رسول ملک و بیرونِ ملک پورا ماہِ رمضان اورآخری عشرے کااعتکاف کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ دُنیائے دعوتِ اسلامی کاسب سے بڑا اِعتکاف دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ(کراچی)میں ہوتا ہے،جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارقادِری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بنفسِ نفیس جلوہ فرما ہوتے ہیں اورہزاروں معتکفین کی مدنی تربیت فرماتے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلہِ عَزَّوَجَلَّ!اس سال (1437ھ، 2016ء) صرف پاکستان میں مجموعی طور پر 83(تراسی) مقامات پر پورے ماہِ رمضان کا اِعتکاف ہوا،جس میں تقریباً 10216 (دس ہزاردو سو سولہ)اسلامی بھائیوں نے اِعتکاف کیا، اِسی طرح  1490(ایک ہزارچار سو نوّے) مقامات پر آخری عشرے کا اِعتکاف ہوا،جس میں تقریباً 77406 (ستتّر ہزار چار سو چھ) اسلامی بھائیوں نے اِعتکاف کی سعادت پائی ۔

چاندرات(عیدالفطر) اورمدنی قافلے

اعتکاف کی سعادت پانے والے معتکفین میں سے کئی عاشقانِ رسول یادِ رمضان کے حسین لمحات کو برقراررکھنے اوراس مدنی مقصد”مجھے اپنی اورساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَاۤءَاللہ عَزَّوَجَلَّ“کے مقدس جذبےکےتحت چاند رات سے ہاتھوں ہاتھ 3دن، 12 دن،1 ماہ اور 12ماہ کے مدنی قافلوں کے مسافر بنتے ہیں،کئی عاشقانِ رسول مختلف مدنی کورسزمثلاً63دن کے مدنی تربیتی کورس،  41 دن کے مدنی قافلہ و مدنی انعامات کورس اور کردار ساز کورس یعنی12دن کامدنی کورس“ کے لیے بھی اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔اس سال(1437ھ، 2016ء)چاند رات کو پاکستان بھر سے مجموعی طور پرتقریباً1041(ایک ہزار اِکتالیس) مدنی قافلوں میں تقریباً 7390(سات ہزار تین سو نوّے)عاشقانِ رسول نے سفر کیا۔


Share

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہے

[دعوتِ اسلامی کی بیرون ِملک کی مدنی خبریں(Overseas) ]

دُنیا بھر میں فضلِ ربّ(عَزَّ  وَجَلَّ) سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی دُھوم دھام ہے۔بانیِ دعوتِ اسلامی،امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے عطا کردہ مدنی مقصد ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ“پر عمل کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین اوردیگرمبلغین ملک و بیرونِ ملک نیکی کی دعوت عام کرنے کے لیے سفر کرتے رہتے ہیں۔ان میں سے چند مبلغین کے سفر  اورمختلف ممالک میں مدنی کاموں کی کچھ تفصیلات  ملاحظہ فرمائیے:

(1)مختلف ممالک میں سفر:گزشتہ تقریباً2ماہ میں اراکینِ شوریٰ اورمبلغین دعوتِ اسلامی کا ان ممالک اورشہروں میں سفررہا:

(۱)ساؤتھ افریقہ(South Africa) کے شہر: جوہانسبرگ (Johannesburg)،ڈربن(Durban)،پریٹوریا(Pretoria)ویلکم (Welkom)اور کیپ ٹاؤن (Cape Town) ۔

(۲)ملائیشیا(Malaysia)کے شہر: کوالالمپور(Cola Lumpur)

(۳)امریکہ (America) کےشہر: بروکلین نیویارک (Brooklyn New York)، بالٹی مور میری لینڈ(Baltimore Maryland)، شکاگو الینوئے (Chicago Illinois)، اٹلانٹا جارجیا (Atlanta Georgia)، ڈیلاس ٹیکساس(Dallas Texas) اور ہیوسٹن ٹیکساس (Houston Texas) ۔

 (۴)کینیڈا (Canada) کے شہر: وینکؤور (Vancouver) کیلگری(Calgary)، ریجائنہ (Regina)، ونی پگ (Winnipeg) مونٹریال (Montreal) اوٹاوہ (Ottawa)   اور ٹورنٹو (Toronto)۔

 (۵)رُوس (Russia)کےشہر: ماسکو (Moscow) اور سینٹ پیٹرز برگ (Saint Petersburg) ۔

 (2) ملائیشیا (Malaysia)میں تربیتی اجتماع:

4شوال المکرم1437 ھ کو ملائیشیا (Malaysia)کے شہر کوالالمپور (Cola Lumpur) میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کا تربیتی اجتماع ہوا ۔

(3) امریکہ (America)میں مختلف مدنی کام :

فیضانِ مدینہ مسجد سیکرامنٹو کیلیفورنیا (Sacramento California) میں دعوت ِ اسلامی کے تحت اجتماعی تربیتی اعتکاف ہوا،جس میں 50 اسلامی بھائی آخری عشرے کیلئے معتکف تھے۔معتکفین نے عید الفطر کے  دن کینیڈا (Canada)کے شہر وینکؤور (Vancouver)میں مدنی قافلے میں سفر بھی فرمایا۔

٭اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ریجائنہ (Regina) میں دعوتِ اسلامی نے چرچ (Church) خرید کر مسجد تعمیر کی ہے۔

٭ٹورنٹو (Toronto) میں اسلامی بھائیوں نے بانیِ دعوتِ اسلامی، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جلد شفا یابی کی نیت سے3 دن کے مدنی قافلے میں بھی سفر کی سعادت پائی۔

٭6اگست2016ء بروز ہفتہ امریکہ کی اسٹیٹ جارجیا (Georgia) کے شہر اٹلانٹا (Atlanta) میں دعوتِ اسلامی کے نئے مدنی مرکز ”فیضانِ مدینہ“ کے افتتاح کے سلسلے میں سُنّتوں بھرا اجتماع ہوا۔  تقریباً ڈیڑھ ایکڑ پر محیط اس فیضانِ مدینہ میں مسجد، مدنی مُنّوں کیلئے مدرسۃ المدینہ،جامعۃ المدینہ اور دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات قائم ہوں گے۔اِنْ شَاۤءَ اللہ عَزَّوَجَل

(4)ایران میں فیضان ِ قرآن کورس :دعوتِ اسلامی کے تحت اِیران کے شہر بمباسری (Bambasari) میں 30دن کا”فیضانِ قران کورس“جاری ہے  ۔اس کورس میں تجوید کے ساتھ قرانِ کریم سکھانے کے علاوہ طہارت، وضو وغسل ، نماز کے احکام، باطنی گناہوں سے آگاہی،اخلاقی تربیت اور دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کرنے کا انداز بھی سکھایا جاتا ہے ۔

(5)نیپال (Nepal) میں امامت کورس:نیپال کے شہر نیپال گنج (Nepal Gunj) میں دعوتِ اسلامی کے تحت  126 دن کا ”امامت کورس“جاری ہے۔اس سے پہلے معلم امامت کورس میں امامت کورس کروانے کے اہل اسلامی بھائیوں کی تربیت کی گئی۔

(6) اِٹلی (Italy) کے شہر بلونیا میں مدنی کام:اٹلی کے شہر بلونیا  (Bologna) میں 12,13,14 اگست،3دن کا  تربیتی اجتماع ہوا،جس میں 350سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔اسی دوران یہاں اسلامی بہنوں کا 3دن کا” رہائشی مدنی کام کورس“ بھی  ہوا۔٭اٹلی کےشہر Brescia میں اسلامی بہنوں کا  3دن کا رہائشی مدنی انعامات کورس ہوا۔ ٭اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 10 شوال المکرم1437ھ کو اِٹلی میں 10مقامات پر” فیضانِ تجوید ونماز کورس “کروایا گیا،جس میں کثیراسلامی بہنوں نے شرکت   کی۔ 

   (7)ہند (India) میں مدنی کام: ٭ اس سال شوال المکرم 1437ھ سے ہند کے مختلف شہروں تاجپور شریف (ناگپور)، کلیر شریف، عطار آباد (ٹھاکردوارہ، Thaku-rdwara)، بھوج، راجوڑی، پلوامہ (کشمیر) میں درس ِ نظامی (عالم کورس ) کروانے کیلئے 6 نئے جامعات المدینہ کا آغاز ہوا۔٭ دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ اور مجلس مدنی کورسز کے تحت ہند کے شہر احمد آباد اور آکولہ میں 2مقامات پر 126 دن کا ”امامت کورس“اور حیدرآباد دکن اور احمد آباد کے 3 مقامات پر 63 دن کا ” فیضانِ قران کورس “ جبکہ چینئی آندھرا پردیش میں ”فیضانِ نماز کورس“جاری ہے٭ ہند میں ہی  2 مقاما ت پر اسلامی بہنوں کے لیے  ”فیضانِرَفِیْقُ الْحَرَمَیْن کورس“ کروایا گیا ۔٭ اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت ہند میں 10 مقامات پر ”فیضانِ تجوید ونماز کورس “ ہوا۔

(8)اِیسٹ افریقہ (East Africa) میں مدنی کام:  ٭اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ایسٹ افریقہ کے2 مقامات یُوگنڈا (Uganda) اور دارالسّلام  تنزانیہ (Tanzania) میں مدنی مُنّوں کیلئے مدرسۃ المدینہ(حفظ )  کا آغاز ہوا ۔٭  13، 14، 15 اگست 2016ء تنزانیہ میں اسلامی بہنوں کا تین  دن کا رہائشی  ”مدنی انعامات کورس “ہوا۔

(9) U.Kمیںفیضانِ حج و عمرہ  کورس:

٭یوکے(U.K) میں 12 مقامات پر اسلامی بہنوں کا غیررہائشی ”فیضانِ حج و عمرہ  کورس“ کروایا گیا۔ ٭ اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت یوکے(U.K) میں 3 مقامات پر” فیضانِ تجوید ونماز کورس “ہوا۔

(10)اندرون و بیرون ملک مدنی قافلوں کا سفر :بانیِ دعوتِ اسلامی،امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی جلد صحت یابی پر پاکستان بھر سے3دن کے 811 مدنی قافلوں میں ہزاروں شرکاء نے سفر کیا جبکہ صرف چاند رات اور عیدالفطر کے دنوں میں ملک و بیرون ملک سے کم وبیش1191مدنی قافلوں میں کم وبیش 6642 شرکاء نے سفر کیا۔

(11) 12دن کامدنی مقصد کورس:بیرونِ ملک سفر کرنے کے خواہشمند اسلامی بھائیوں کیلئے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) میں 5 اگست سے 12 دن کا ”مدنی مقصد کورس“ شروع ہوا۔اس کورس میں فرض علوم کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک مدنی کام کرنے کا طریقہ کار اور پیش آنے والے مسائل سے آگاہی اور ان کا حل سکھایا جاتا ہے۔ یہ کورس عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی )میں ہر2 ماہ میں ایک بار ہوتا ہے۔


Share

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہے

اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہے

(شخصیات کی  مدنی خبریں)

٭دعوت اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی میں علماء وشخصیات کی آمدہوتی رہتی ہے ۔ گذشتہ دنوں حضرت پیرسائیں میاں عبدالخالق قادری مَدَّظِلُّہُ الْعَالی(خانقاہ عالیہ بھرچونڈی شریف ضلع گھوٹکی )صاحِبِ تصانیف کثیرہ حضرت مولاناابوالحقائق غلام مرتضیٰ مجددی مدظلہ العالی(مدرس جامعہ اجمیریہ مجددیہ جامع مسجدنورمدینہ ٹاؤن شپ گوجرانوالہ)استاذالقراء حضرت مولاناقاری خادم حسین سعیدیمدظلہ العالی(پرنسپل جامعۃالسعیدیہ للبنات خوشحال کالونی  مدینۃ الاولیاءملتان)اوردیگرشخصیات نےعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کادورہ فرمایا۔ حضرت مولانا غلام مرتضیٰ ساقی مجددی مَدَّظِلّہ العَالی نےاس موقع پرعالمی سطح پرہونےوالی خدمات دعوت اسلامی کو خوب سراہا تے ہوئے ارشاد فرمایا:دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزباب المدینہ کراچی میں حاضر ہیں اور مختلف شعبہ جات کے اندر بھی حاضری ہوئی، اسلامی بھائیوں نے بڑے پیار و محبت کے ساتھ استقبال کیا،فیضانِ مدینہ ایک عظیم الشان دینی اوراشاعتی مرکز ہے، اس میں جس بھی شعبے کو دیکھا جائے تو انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے، جس انداز میں یہاں دین اور مسلک کا کام کیا جارہا ہے،میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت اگر جائزہ لیا جائے تو وہ دعوتِ اسلامی ہی کا حصہ ہے،بالخصوص دعوتِ اسلامی کےبانیِ حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری ضیائی دَامَتْ برکَاتہُم العَالِیَہ جنہوں نے بڑے خلوص اور حسن نیت کے ساتھ دعوتِ اسلامی کی بنیاد رکھی تو اللہ تعالی نے ان کے خلوص کی برکت سے دعوتِ اسلامی کو مزید ترقیاں عطا فرمائیں، اور الْحَمْدُ للہِ عزوجل یہ سلسلہ بڑھ رہا ہے، مستقبل میں مزید بڑھتا چلاجائے گا، جس انداز میں شعبہ جات کا تعارف کروایا گیا تو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ ایسا سلسلہ ہے کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کوئی شخص اگر اسلام کی یا مسلک کی معلومات حاصل کرنا چاہے تو ہر طرح کی سہولت کےساتھ اسے رہنمائی حاصل ہوگی، اور شعبہ مدرسۃ المدینہ آن لائن تبلیغ (دین)کا بہت نفیس اور حسین سلسلہ ہے۔مدنی چینل گھر گھر جس انداز میں اسلام کی خدمت کررہا ہے، اس کی مثال اس دور میں ملنا مشکل ہے۔ میں نے ایسے ایسے لوگوں کو دیکھا ہے کہ جن کو کلمے کا تلفظ بھی نہیں آتا تھا اور نماز پڑھنے کا طریقہ نہیں آتا تھا لیکن دعوتِ اسلامی کے اس مدنی چینل سے ان لوگوں نے بہت رہنمائی حاصل کی ، بہت کچھ سیکھا۔ جو بے نمازی تھے انہیں نمازی بننے کا موقع ملا، اللہ تعالی مدنی چینل  کو قائم و بر قرار رکھے۔ آمین۔(بروز ہفتہ 23.07.2016)

٭حضرت داتا گنج بخش سیّدعلی ہجویری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے مزارپرانوارکی جامع مسجدکے خطیب حضرت مولانا مفتی حافظ ابوالضیا محمدرمضان سیالوی مَدَّظِلُّہ العَالیگذشتہ ماہ دعوت اسلامی کے دارالمدینہ (اسکول)مرکزالاولیا لاہورمیں تشریف لائے ،آپ نے دعوت اسلامی کی خدمات کے بارے میں فرمایا: آج دار المدینہ سبزہ زار  میں حاضری کا شرف حاصل  ہوا ہے، چونکہ میرا ایک عزیز اور ایک بیٹا رضاء الرحمٰن یہاں زیرِ تعلیم ہیں اور  میرے ایک پیارے دوست اور بھائی بھی اپنے بیٹے کو یہاں داخل کروانا چاہتے ہیں اس سلسلے میں حاضری ہوئی ہے۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیشہ  کی طرح اس بار بھی دارُالمدینہ میں حاضر ہوکر یہاں کےتعلیمی نظام اور اس کے ساتھ ساتھ اَساتذہ اور ان کے سرپرستوں کے  ذوق و  شوق ، نبیٔ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے محبت، دین کی خدمت اور سرکارِ دو عالم  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی پیاری پیاری سنتو ں سے   پیار(اوروابستگی )دیکھ کر بہت مسرت  ہوئی ہے۔ جس ذوق وشوق اور لگن کے ساتھ یہ محنت کر رہے ہیں اِنْ شَآءَ اللہُ الْعَزِیر وہ وقت دُور نہیں کہ جب دعوتِ اسلامی اور اہلسنَّت و جماعت  کے یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے ہمارے بچے اور بچیاں ملکِ پاکستان کی ترقی ،بہتری ، فلاح، امن ،محبت ،تعلیم ،میڈیکل  اور سائنس  وغیرہ  تمام شعبہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے اور ان کی پہچان  نبیٔ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی محبت اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی سنتیں  ہوں گی۔ اللہ تعالٰی انہیں  مزیدترقی عطا فرمائے اور امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو صحتِ کاملہ عاجلہ  نافعہ مستمرہ عطا فرمائے ۔ (بروزمنگل 02.08.2016)

٭ مبلغین دعوتِ اسلامی نے نے دار العلوم رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی (پنجاب) کا دورہ کیا اوردارالعلوم کے مہتمم اوربانی، خلیفہ ٔ قطبِ مدینہ ،استاذالعلما حضرت مولانا سیدحسین الدین شاہ ضیائی دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کی ۔اس موقع پرانھوں نے امیر اہلسنت بانیِ دعوتِ اسلامی دَامَتْ برکَاتہُم العَالِیَہ کی صحت و  تندرستی کے لئے دعا فرمائی۔(بروز ہفتہ 23.07.2016 )

٭رُکنِ شوریٰ ونگران پاکستان انتظامی کابینہ دیگراسلامی بھائیوں کے ہمراہ فقیہ العصر حضرت مفتی  ابوسعیدمحمد امین مدظلہ العالی سردار آباد (فیصل آباد) کی خدمت میں حاضرہوئے۔ آپ نے بڑے خوشگوار اور محبت بھرے انداز سے امیرِ اہلسنّت  دَامَت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تذکرہ فرماتے دعائے صحت فرمائی، جامعۃ المدینہ للبنات کی تعداد و کارکردگی کا سن کر بہت خوشی کا اظہار فرمایا۔ (بروز منگل 19.07.2016 )

٭مبلغین دعوت اسلامی نے مرکزالاولیا لاہورمیں سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخاراحمد چودھری سے ملاقات فرمائی اورانہیں دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی ۔ (بروزپیر 25.07.2016 )
 ٭ نیور وسرجن ڈاکڑمحمد شکیل اور ہارٹ اسپیشلسٹ شوکت میمن نے فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن زم زم نگر حیدرآباد میں نگران مجلس مدنی قافلہ پاکستان  اوردیگرمبلغین ِ دعوت اسلامی سے ملاقات کی، اس موقع پرڈاکٹر محمد شکیل  نےتأثرات دیتے ہوئے کہا:میں پہلی بار فیضانِ مدینہ حیدر آباد
(بابُ الاسلام سندھ) میں آیا اور یہاں کا ماحول دیکھ کر مجھے یہ اِحساس ہوا کہ میں آج سے پہلے یہاں کیوں نہیں آیا۔ یہاں کا طریقۂ  کار  اور  ماحول دیکھ کر میں اپنے دوستوں اور رِشتہ داروں سے یہ درخواست کروں گا کہ وہ ضرور یہاں  آئیں اور دیکھیں کہ اسلام کی تبلیغ  کیسے  کی جاتی ہے اور اس سے اسلام کا  کتنا نام روشن ہوتا اور اسلام پھیلتا ہے۔ ڈاکٹر شوکت میمن نے کہا: میں نے فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد (بابُ الاسلام سندھ) میں آکر یہاں کا ماحول دیکھا اور ہر  ہر  چیز کو  منظم(organized) پایا ۔

(بروز منگل 19.07.2016 )


Share