"کدّوشریف" (pumpkin)جسے لوکی بھی کہا جاتا ہے، ایک معروف سبزی ہے،یہحضور نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو بہت پسند تھا۔ (ابن ماجہ،ج4،ص27،حدیث:3302)اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اسے شوق سے تناول فرمایا۔(بخاری،ج3،ص537،حدیث:5435) اور اسے ہانڈیوں میں ڈالنے کی ترغیب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:جب ہانڈی پکاؤ تو اُس میں کدّوزیادہ ڈال لیا کرو کہ یہ غمگین دل کو مضبوط کرتا ہے۔ غذائیت کے اعتبار سے یہ توانائی بخش سبزی ہے۔ چند فوائد پیشِ خدمت ہیں:
(1)ہلکی آنچ پر پکائے ہوئے کدّوکے سالن میں فولاد، کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن اے ،وٹامن بی اور معدنی وروغنی نمکیات وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
(2)کدّو معدے کی تیزابیت اور جلن میں بہت مفید ہے۔
(3)دائمی قبض، گرم طبیعت اور محنت ومشقت کرنے والے افراد کے لیے کدّواور چنے کی دال کا پکوان قُوّت بخش غذا ہے۔
(4)کدّوحافظہ تیز کرتا اور ہرقسم کے دِماغی ورم(سُوجن) کو دُور کرتا ہے۔
(5)کدّوکا گُودا بچھو کے ڈَنگ پر لیپ کرنے اور اس کا رس مریض کو پلانے سے زہر کا اثر زائل ہوجاتا ہے۔
(6)کدّو کا گُودا باریک پیس کر پیشانی پر لیپنے سے سرکا درد جاتا رہتا ہے۔
(7)کدّو کو گلا کر اس کے ٹکڑے پابندی کے ساتھ کھانا جگر کے مرض میں مفید ہے۔
(8)کدّوکا پانی پینا پیشاب کی بندش اور جلن میں مفید ہے۔
(فیضانِ طب نبوی، ص260،پھولوں، پھلوں اور سبزیوں سے علاج، ص383)
سیب(Apple) کے فوائد
پھلوں میں سیب کو سب سے زیادہ توانائی بخش سمجھا جاتا ہے۔یہ ایک خوش ذائقہ اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے، سیب کے بارے میں کہا جاتاہے:’’ناشتے میں ایک سیب کھائیے،کبھی ڈاکٹر کے پاس نہ جائیے۔‘‘سیب کے بے شمار فوائد میں سے چند پیشِ خدمت ہیں:
(1)سیب دل ودماغ کو فرحت پہنچاتا ہے۔
(2)دل کو طاقت دیتا اور گھبراہٹ دُور کرتا ہے۔
(3)سیب خون پیدا کرتا اور چہرے کا رنگ نکھارتا ہے۔
(4)سیب جگر کی اصلاح کرتا،معدے کو طاقت دیتا ہے۔
(5)نہارمنہ(خالی پیٹ) سیب، دُودھ کے ساتھ صحت بخش ہے۔
(6)سیب کا جوس پیٹ اور آنتوں کے جراثیم مارتا ہے۔
(7)سیب دانتوں اور مسوڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔
(8) پیچش،ٹائیفائیڈ، تپ دِق اور کھانسی میں مفید ہے۔
(9)سیب کا مُرَبَّہ دل ودماغ کو مضبوط کرتا ہے۔
(10)سیب نظر اور حافظہ تیز کرتا ہے۔
(11)سیب پتھری کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
(12)کچاسیب گرم کرکے ورم پر لگانا مفید ہے۔
(13)سیب کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا اور کم کرتا ہے۔
(14)ایک تحقیق کے مطابق سیب ہرکینسرکو روکتا ہے۔
(15)سیب کا سرکہ ہچکیوں کی روک تھام، گلے کی تکلیف میں راحت، نزلہ زکام سے آرام دیتااور وزن میں کمی کرتا ہے۔
(مختلف ویب سائٹس سے ماخوذ)
نوٹ: ہردوا اورنسخے کو اپنے طبیب کے مشورے سے استعمال کیجئے۔
Comments