Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam
جسے خَلْق کہتی ہے پیارا خُدا کا
اُسی کا ہے تُو لاڈلا غوثِ اعظم
(ذوق نعت،۱۸۱)
(۲)اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی بِشارتیں
حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے والدِ ماجد کو نبیِّ کریم،رؤف و رحیمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے عِلاوہ جُملہ اَنْبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نےبھی یہ بِشارت دی کہ تمام اَوْلیاءُاللہ تمہارے فَرزَنْدِ اَرْجُمَنْدکےمُطیع (فرمانبردار) ہوں گے اوران کی گردنوں پر غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا قَدَمِ مُبَارَک ہوگا۔“(سیرتِ غوث الثقلین، ص۵۵بحواله تفریح الخاطر)
جس کی مِنْبر بنی گردنِ اَوْلیاء
اُس قَدم کی کَرامت پہ لاکھوں سَلام
(حدائقِ بخشش، ص۳۱۵)
مختصر وضاحت:سرکارغوث پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےقدم کی شان و عظمت پہ لاکھوں سلام! جو اولیائے کرام کی گردنوں کی زِینت بنااوراولیائے کرام کی گردنیں اس قدم کے لئےمنبر بنِیں۔
(۳)حضرت حَسَن بصری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی بِشارت :
غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے پہلےکے اَوْلیائے کِرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام میں سےکئی ایک نے آپ کی آمد کی بِشارت دی۔چُنانچہ حضرتِ سَیِّدُناحسن بصری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنےاپنے زَمانۂ مُبَارَک سے لے کر