Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam
المرتضیرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے علوم کے راز غوث پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ پر واضح ہوئے۔
اللّٰہ کی رحمت غوثِ پاک ہیں باعث ِ برکت غوثِ پاک
ہیں صاحبِ عزّت غوثِ پاک ہیں بحرِ سخاوت، غوثِ پاک
دریائے کرامت، غوثِ پاک فرماؤ حمایت غوثِ پاک
ٹل جائے مصیبت، غوثِ پاک سر تاپا شرافت غوثِ پاک
٭مرحبا یا غوثِ پاک٭مرحبا یا غوثِ پاک٭مرحبا یا غوثِ پاک
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس واقعے سے حُضُور غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی انتہائی ذہانت اور علمی مہارت کا پتا چلتا ہے ،جس نے علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام کو بھی حیران کر دیا،یہاں میں ایک شرعی مسئلے کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں کہ بدقسمتی سے ہمارے مُعاشرے میں طلاق دینے کے مُعاملے میں انتہائی غلط طریقہ رائج ہو چکا ہے اور وہ یہ کہ اگر خدانخواستہ طلاق دینے کی نوبت آتی ہے تو ایک ساتھ ہی تینوں طلاقیں دی جاتی ہیں حالانکہ یہ غلط طریقہ ہے ،اکٹھی تین طلاقیں دینا ناجائز و گُناہ ہے۔ اس ضمن میں دارُ الافتاء اہلسنّت کی طرف سے طلاق سے متعلق جاری ہونے والے ایک اَہَم پمفلٹ کا مطالعہ بہت مفید ثابت ہوگا،اس پمفلٹ کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.netسے بھی پڑھ سکتے ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد