Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam
(قبالہ بخشش،ص۵۲ تا ۵۶)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اِس پُر فِتن دور میں شَیْخ ِطریقت، امیر اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت عَلّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذات ہمارے لئے بہت بڑی نِعْمَت ہے،جو آپ سے مُرید ہوتا ہے، آپ اُسے غَوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے دامنِ کرم سے وابستہ کردیتے ہیں۔جی ہاں!شَیْخِ طریقت ،امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سِلْسَلہ قادِریہ رضویہ میں ہی مُرید کرتے ہیں ، لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ شَیْخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے مُریدوں میں شامِل ہوجائیں۔ اللہ پاک ہم سب کو غَوثِ پاک بلکہ تمام اَوْلِیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن سے سچّی مَحبَّت و عَقِیْدت رکھنے کی تَوْفِیْق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد