Book Name:Jahannam Ki Sazaaen
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ صحابہ و اہل بىت!غور کیجئے! اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ سَیِّدُنا عمرفاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ باوجود اس کے کہ قطعی جنّتی ہیں، مگرجہنم کے خوف سے گِریہ و زاری کرنا آپ کے معمولات میں شامل تھا۔ اے کاش!ان کے صدقے ہمیں بھی آہ و زاری کی سعادت مل جائے۔
چاند رات کے مدنی قافلوں کی ترغیب
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ابھی ہم نے اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ سَیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے خوفِ خدا کے بارے میں سُنا۔ خوفِ خدا پیدا کرنے اور اس میں آہ و زاری کا جذبہ پانے کا ایک بہترین ذریعہ اچھی صُحبت بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کی اچھی صحبت میسر آتی ہے۔ اگرہم بھی اپنے دل میں خوفِ خدا کا جذبہ بیدار کرنا چاہتے ہیں تو دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کیجئے۔
ہماری خوش قسمتی کہ ماہِ رمضان ہمیں نصیب ہوا تھا، اب یہ مقدس مہیناچند دنوں کا مہمان رہ گیا ہے اور عنقریب ہم سے رخصت ہونے والا ہے۔پھر اِنْ شَآءَ اللہ عیدِ سعید کی آمد آمد ہوگی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہر سال کثیر معتکفین اور دیگر عاشقانِ رسول”اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش “کے مقدس جذبے سے سرشار ہوکر چاند رات کو مدنی قافلوں کے مسافر بنتے ہیں،مدنی قافلوں کی برکت سے جہاں مسجدیں آبادکرنے،گناہوں کی عادتِ بد چھوڑنے ،سُنّتوں پر عمل،والدین کی فرمانبرداری کاجذبہ پانے ، فلمیں ڈرامے دیکھنے سے بچنے ، اور خود کو نمازی بنانے جیسے فوائد حاصل ہوتے ہیں ، وہیں ان مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی برکت سے قرآنِ کریم صحیح مخارج کے ساتھ پڑھنے اور علم دِین حاصل کرنے کا موقع بھی ہاتھ آتا ہے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مدنی قافلوں میں ، وضو ، غسل ،نماز ،