Book Name:Jahannam Ki Sazaaen
الٰہی! جَہَنَّم سے آزاد کر دے
میں فِردَوس میں داخِلہ مانگتا ہوں
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
(2) نمازیں قضا کرنے والوں کا عذاب
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!جہنم میں جن بد نصیبوں کو دردناک اور ہولناک عذابات کا سامنا کرنا پڑے گا،ان میں نمازیں قضا کرنے والے بھی شامل ہیں ،جنہیں جہنم کی ”غَی“نامی وادی میں ڈالاجائےگا،چنانچہ
اللہ پاک پارہ 16سورۂ مریم آیت نمبر 59میں ارشاد فرماتاہے:
فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ(۵۹) (پ۱۶،سورہ مریم:۵۹) تَرْجَمَۂ کنز الایمان:تو ان کےبعدان کی جگہ وہ ناخَلف آئےجنہوں نے نَمازیں گنوائیں(ضائع کیں)اور اپنی خواہش کے پیچھے ہوئے تو عنقریب وہ دوزَخ میں’’غَیّ‘‘ کا جنگل پائیں گے۔
صَدْرُالشَّرِیْعَہ،بَدْرُالطَّرِیْقَہ حضرتِ علّامہ مولانامفتی محمدامجدعلی اَعْظَمیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتےہیں:غَیّ جَہَنَّم میں ایک وادی ہے جس کی گرمی اور گہرائی سب سے زیادہ ہے، اس میں ایک کنواں ہے ،جس کانام