Book Name:Jahannam Ki Sazaaen
کاعادی(2)والدین کا نافرمان(3) رشتے داروں سے(بلا وجہِ شرعی) تعلقات توڑنے والا اور (4)آپس میں بغض وکینہ رکھنے والا۔ ( شعَبُ الْایمان ، ۳/۳۳۶، حدیث:۳۶۹۵)
پىارے پىارے اسلامى بھائىو! آپ نے سنا کہ شراب نوشی کرنے والے،والدین کی نافرمانی کرنے والے،رشتے داروں سے قطع تعلقی کرنے والے اورآپس میں بغض و کینہ رکھنے والےشبِ قدر کی برکتوں سےمحروم رہتے ہیں۔غور کیجئے کہ بیان کردہ بُرائیوں میں سے کوئی بُرائی کہیں ہمارے اندرموجودتو نہیں؟ کیا ہم تواپنے والدین کا دل نہیں دُکھاتے؟یا کسی رشتے دار مثلاً پھوپھی ،بھائی، بہن، چچا، تایا ، خالو، ماموں وغیرہ سے بلا وجہِ شرعی اَن بَن تو نہیں چل رہی؟،کیا ہمارے سینے میں کسی مسلمان کیلئے بغض وکینہ تو نہیں بھرا ہوا؟خدانخواستہ اگر کوئی ان گُناہوں میں گرفتار ہے توسانس بعد میں لے پہلے ان گناہوں سے پکی توبہ کرے اور جن کےحقوق تلف کیے ہیں، ان سے معافی مانگنے کی نِیَّت بھی کرے ورنہ یادرکھئے ! ان گناہوں کا انجام بڑا بھیانک ہے ۔
یادرکھئے!”شراب نوشی“دِین وایمان،جان و مال اورصحت کے لئے اِنتہائی تباہ کُن ہے، شراب تما م بُرائیوں کی ماں ہے کیونکہ شراب کے نشے میں انسان بدنگاہی،بدکاری اورمختلف گناہوں میں مُلَوَّث ہوکراپنی دنیا و آخرت برباد کرلیتا ہے۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
جامعۃ المدینہ میں داخلوں کی ترغیب
اَلْحَمْدُلِلّٰہدعوتِ اسلامی کاشعبہجامعۃالمدینہللبنین(اسلامی بھائیوں کیلئے)جامعۃ المدینہ للبنات (اسلامی بہنوں کیلئے)علمِ دین کی شمع فروزاں کرنےمیں شب و روز مصروفِ عمل ہے۔ جامعات المدینہ