Book Name:Jahannam Ki Sazaaen
ادائیگی کے لیے مسجد میں حاضر ہو گئے اور اب پانچ وقت کے نمازی بن چکے ہیں، داڑھی مبارک بھی سجا لی ہے اور مدنی انعامات کا رسالہ بھی پُر کرتے ہیں۔
مَدنی انعامات کے عامل پہ ہر دم ہر گھڑی
یاالٰہی! خُوب برسا رحمتوں کی تُو جھڑی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ہم بزرگوں کی آہ و زاری اور ان کے خوفِ آخرت و خوفِ جہنم کے متعلق سُن رہے تھے، ان نیک بندوں میں سے حضرت سیِّدُنا عطاء سَلِیمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بھی ہیں ۔
حضرت عطا رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا خوفِ جہنم
حضرت سیِّدُنا علاء بن محمد رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت سیِّدُنا عطاء سلیمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے گھر میں داخل ہوا اس وقت آپ پر بے ہوشی طاری تھی۔ میں نےاِن کی زوجہ اُمِّ جعفر سے پوچھاکہ حضرت سیِّدُنا عطاء سلیمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اس حال میں کیوں ہیں ؟ کہا: ہماری پڑوسن نے تنور جلایا، انہوں نے جلتا تنور دیکھا تو بے ہوش ہوکر گِرپڑے۔
حضرت سیِّدُناابراہیم محلی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا بیان ہے کہ میں حضرت سیِّدُنا عطاء سَلیمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے گھر گیا تو میں نے انہیں گھر میں نہ پایا، اچانک مجھے آپ ایک کمرے کے کونے میں بیٹھےنظر آئے اور آپ کے آس پاس کی جگہ گیلی ہو رہی تھی۔ میں نے گمان کیا کہ آپ نے یہاں وضو کیا ہوگا اور یہ اسی کا اثر ہے۔ تو مجھے آپ کے گھر میں رہنے والی ایک بوڑھی عورت نے بتایا : یہ زمین آپ کے آنسوؤں کی