Book Name:Jahannam Ki Sazaaen

عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی یاددِلاتا ہے،٭ مَدَنی اِنعامات بُزرْگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے نَقشِ قَدَم پر چلتے ہوئے فِکرِ مدینہ یعنی اپنے اَعمال کا مُحَاسَبَہ کرنے کا بہترین  ذَرِیْعَہ ہیں۔اِنہی مدنی انعامات میں سے مدنی انعام نمبر38ہےکہ :کیاآج آپ  جھوٹ،غیبت،چغلی،حسد،تکبراوروعدہ خلافی سے بچنے میں کامیاب ہوئے ؟

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اگر ہم باطنی گناہوں اور ہلاکت میں ڈالنے والے اعمال سے بچنا چاہتے ہیں تو ہمیں آج سے ہی  اس مدنی انعام پر عمل کرنا شروع کرنے کے ساتھ ساتھ زِندگی بھرکے لیے مدنی انعامات کو اپنالینا چاہئے،مدنی انعام نمبر38 ہمارے باطن کو سنوارنے کا ایک مدنی نسخہ ہے ،جھوٹ ،غیبت ،چغلی ،حسد ،تکبر اور وعدہ خلافی یہ وہ باطنی بُرے اعمال ہیں جو کہ ہمارے باطن کو بد صورت بنا دیتے ہیں،اللہ پاک ہمیں ظاہری و باطنی طور پر ہر طرح کے گناہ سے بچنے کی توفیق عطا فرمائےاور مدنی انعامات کا عامل بنائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

آئیے!مدنی انعامات کے رسالے کی ایک مدنی بہار مُلاحظہ کیجئے۔چُنانچہ

مَدَنی انعامات کے رسالے کی بَرَکت

بابُ المدینہ(کراچی )کے علاقے نیوکراچی کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح بیان ہے: علاقے کی مسجد کے امام صاحب جو کہ دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہیں ،اُنہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے میرے بڑے بھائی جان کو مَدَنی انعامات کا ایک رسالہ تحفے میں دیا، وہ گھر لے آئے اورپڑھا تو حیران رہ گئے کہ اس مختصر سے رسالے میں ایک مسلمان کو اسلامی زندگی گزارنے کا اتنا زبردست فارمولا دے دیا گیا ہے۔ مَدَنی انعامات کا رسالہ ملنے کی برکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ان کو نماز کا جذبہ ملا اور نمازِ باجماعت کی