Book Name:Jahannam Ki Sazaaen
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَـوَیْتُ سُنَّتَ الاعْتِکَاف (ترجَمہ:میں نے سُنّتِ اعتکاف کی نیّت کی)
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!جب کبھی داخلِ مسجدہوں،یادآنےپر اِعْتِکاف کی نِیَّت کرلیا کریں کہ جب تک مسجدمیں رہیں گے اِعْتِکاف کا ثَواب مِلتا رہے گا۔ یاد رکھئے !مسجد میں کھانے،پینے، سونے یا سَحَری ، اِفطاری کرنے،یہاں تک کہ آبِ زَم زَم یا دَم کیا ہوا پانی پینےکی بھی شَرعاً اِجازت نہیں ،اَلبتَّہ اگر اِعْتِکاف کی نِیَّت ہوگی تو یہ سب چیزیں ضِمْناًجائز ہوجائیں گی۔ اِعْتِکاف کی نِیَّت بھی صِرف کھانے،پینےیا سونےکےلئےنہیں ہونی چاہئےبلکہ اِس کا مقصد اللہ کریم کی رِضا ہو۔ ”فتاویٰ شامی“میں ہے:اگرکوئی مسجد میں کھانا،پینا،سونا چاہےتو اِعْتِکاف کی نِیَّت کر لے، کچھ دیرذِکْرُاللہکرے،پھر جوچاہےکرے(یعنی اب چاہے تو کھا پی یا سو سکتا ہے)
نبیِّ رَحمت ، شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ رَحمت ہے : بے شک جو مجھ پر دُرُود پڑھے گا اللّٰہ کریم اس کی طرف نظرِرَحمت فرمائے گا اوراللّٰہ پاک جس کی طرف نظرِرَحمت سےدیکھے گا اسےکبھی عذاب میں مبتلا نہیں فرمائے گا ۔ (افضل الصلوۃ،ص ۱۹۷)
سُرُور رہتا ہے کَیْف دَوام رہتا ہے لَبُوں پہ میرے دُرُود و سَلام رہتا ہے