Book Name:Jahannam Ki Sazaaen
بَری ہیں نارِجہنّم سے وہ خُدا کی قسم! کہ جن کو ذِکرِ محمد سے کام رہتا ہے
(از گلدستۂ درودو سلام، ص۵۵۹)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!حُصُولِ ثَوَاب کی خَاطِر بَیان سُننےسے پہلےاَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِـيَّةُ الْمُؤْمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔([1])
مَدَنی پھول:بیان میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوں گا۔٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔٭ضَرورَتاً سِمَٹ سَرک کر دوسرے کے لئے جگہ کُشادہ کروں گا ۔ ٭دَھکّاوغیرہ لگاتوصَبْرکروں گا،گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گا۔٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوا اللّٰـہَ،تُوبُوْااِلَی اللّٰـہِوغیرہ سُن کرثواب کمانےاورصدا لگانےوالوں کی دل جُوئی کےلئے بُلند آواز سے جواب دُوں گا۔٭ اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ آج ماہِ رمضان المبار ک کی27ویں شب ہے۔ اکثرعلماء کے نزدیک شبِ قدر 27ویں رمضان کی رات ہوتی ہے۔ شبِ قدر ہزار (1000) مہینوں(یعنی83سال4مہینے)سے بڑھ کر افضل ہے ۔ شبِ قدرمیں تمام