Book Name:Jahannam Ki Sazaaen
’’ہَب ہَب‘‘ہے، جب جَہَنَّم کی آگ بجھنے پر آتی ہے،اللہ پاکاس کنوئیں کو کھول دیتا ہے جس سے و ہ بَدَسْتور بھڑکنے لگتی ہے ،یہ کنواں بے نَمازوں اور زانیوں اور شرابیوں اور سُود خوروں اور ماں باپ کو اِیذادینے والوں کے لیے ہے۔ (بہارِشریعت،ج۱،ص ۴۳۴ملتقطاً)
اےعاشقانِ ماہِ رمضان!خوفِ خُدا وَنْدی سےلَرز اُٹھئے!اور گھبراکرجلد ی جلدی اپنے گناہوں سے تَوبہ کرلیجئے کہ زندگی کا کوئی بھروسا نہیں، آئیے!ہاتھوں ہاتھ نیّت کرتے ہیں کہ آئندہ کوئی نماز نہیں چھوڑیں گے،شراب نوشی سے بچتے رہیں گے،بد کاری سے ہردم بچتےرہیں گے،سُودخوری اوروالِدَیْن کی نافرمانی سے بچتے رہیں گے۔
آئیے! مل کر جہنم سے آزادی اور شبِ قدر کی دعا کرتے ہیں:اَللّٰھُمَّ اَجِرۡنِیۡ مِنَ النَّار اے اللہ! مجھے(جہنّم کی) آگ سے نجات عطا فرما۔
اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّتُحِبُّ الْعَفْوَفَاعْفُ عَنَّااے اللہ!بے شک تو معاف کرنے والا ہے ،معاف کرنے کو پسند کرتا ہے ،پس ہمیں معاف فرما دے۔
الٰہی! جَہَنَّم سے آزاد کر دے میں فِردَوس میں داخِلہ مانگتا ہوں
میں پانچوں نمازیں پڑھوں با جماعت ہو توفیق ایسی عطا یااِلٰہی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول! غیبت بھی ایک ایسا گناہ ہے جو جہنم کے عذابات کا مستحق بنا سکتا ہے۔ کسی مسلمان کی غیرموجودگی میں کسی ایسے عیب کا ذِکر کرنا، جو اس میں موجود ہوغیبت کہلاتا ہےاور