Book Name:Jahannam Ki Sazaaen
پسند کرتا ہے ،پس ہمیں معاف فرما دے۔
جہنمیوں کو دیئے جانے والے عذابات
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!احیاءا لعلوم میں امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے جہنمیوں کو دیئے جانے والے عذاب کا نقشہ کھینچا ہے ، آئیے عبرت حاصل کرنے کے لیے اسے ملاحظہ کیجئے! چنانچہ مکتبۃ المدینہ کی کتاب احیاء العلوم جلد 5صفحہ 721 پر ہے:
(فرشتے جہنمیوں کو جہنم میں گِرا کر )ایسے گھر میں قید کر دیں گے کہ جس کے کنارے تنگ ہوں گے اور راستے اندھیرے ہوں گے اور اس (گھر)میں ہلاکت کے اسباب پوشیدہ ہوں گے، وہ قیدی ہمیشہ اس میں قید رہیں گے، اس میں آگ بھڑکائی جائے گی، ان (قیدیوں )کے پینے کو کھولتا پانی (ہوگا)اور رہنے کو جہنم ہو گا،عذاب کے فرشتے ان (قیدیوں)کو گُرزوں سے ماریں گے اور آگ ان (قیدیوں)کو جمع کرے گی، وہاں ان (قیدیوں)کے خیالات ختم ہو جائیں گے اور ان (قیدیوں)کوجہنم سے آزادی نہ ملے گی،ان (جہنمیوں)کےپاؤں پیشانی کے بالوں سے باندھ دئیے جائیں گےاورگناہوں کی کالک سے ان (جہنمیوں)کے چہرے سیاہ ہو جائیں گے،وہ(جہنمی) دوزخ کے کناروں سے پکاریں گے اور اس میں اِدھر اُدھر یوں چلاتے پھریں گے:اے مالک(جہنم پرمامور نگران فرشتہ کا نام)! ہم پر عذاب کا وعدہ سچا ہو چکا،اے مالک!بیڑیاں ہم پر بہت بھاری ہیں،اے مالک! ہماری جِلدیں پک چکی ہیں،اے مالک! اب ہمیں اس سے نکال د ے ہم دوبارہ بُرے اعمال نہیں کریں گے۔ دوزخ کے فرشتے جواب دیں گے:ہائے افسوس! امان کا وقت جا چکا، اب تمارے لئے اس (جہنم )سے نکلنے کی کوئی راہ نہیں ! پڑے رہو اسی میں دھتکارے ہوئے اور کلام مت کرو، اگر تمہیں ایک بار اس سے نکال بھی دیا جائے تو تم دوبارہ وہی کرو گے جس سے تم کو منع کیا جاتا ہے۔