Book Name:Ghous-e-Pak Ki Shan-o-Azmat
جس قدر چاہو مقرر کرلو ، ‘‘ہاں اگر تم چوتھائی سے زِیادہ حصّہ مُقرَّر کرلو گے تو تمہارے لیے بہتر ہی ہوگا ۔ حضرت اُبیّ بِن کَعب نے عرض کی کہ میں دن رات کا نِصف حصہ دُرُود خوانی کے لیے مُقرَّر کرلوں ؟ تو حُضُور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : ’’مَا شِئْـتَ فَاِنْ زِدْتَ فَہُـوَ خَیْرٌ لَکَ تم جس قَدر چاہومُقرَّر کرلو اور اگر تم اس سے بھی زِیادہ وقت مُقرَّر کرلو گے تو تمہارے لیے بہتر ہی ہوگا۔ ‘‘تو حضرت اُبیّ بِن کَعب رَضِىَ اللہُ عَنْہُ نے کہا میں دِن رات کا دوتہائی مُقرَّر کرلوں ؟ تو حُضُورصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےفرمایا : ’’مَاشِئْتَ فَاِنْ زِدْتَ فَہُوَ خَیْـرٌ لَک تم جتنا چاہو وقت مُقرَّر کرلو اور اگر تم اس سے زِیادہ وَقت مُقرَّر کرو گے تو تمہارے لیے بہتر ہی ہوگا۔ ‘‘تو حضرت اُبیّ بِن کَعب رَضِی اللّٰہُ عَنْہُ نے عرض کی : ’’اَجْعَلُ لَکَ صَلَاتِی کُلَّـہَا ، میں دِن رات کا کل حصِّہ دُرُود خوانی ہی میں صرف کروں گا۔ ‘‘تو سرکارصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : ’’اِذًا تُکْفَی ہَمُّکَ وَیُغْفَـرُ لَکَ ذَنْبُکَ اگرتم ایسا کرو گے تو دُرُود شریف تمہاری تمام فِکروں اور غموں کو دُور کرنے کے لیے کافی ہوجائے گا اور تمہارے تمام گناہوں کے لیے کَفَّارہ ہوجائے گا ۔ ‘‘
(ترمذی ، کتاب صفۃ القیامۃ ، باب۲۳ ، ۴ / ۲۰۷ ، حدیث : ۲۴۶۵)
ذاتِ والا پہ بار بار درود بار بار اور بے شمار دُرُود
سر سے پا تک کرور بار سلام اور سراپا پہ بے شمار درود
بے عدد اور بے عدد تسلیم بے شمار اور بے شمار درود
بیٹھتے اٹھتے جاگتے سوتے ہو الٰہی مرا شعار درود
(ذوقِ نعت ، ص۱۲۴-۱۲۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیا رے پیا رے ا سلامی بھائیو!حُصُولِ ثَوَاب کی خَاطِر بَیان سُننےسے پہلےاَچّھی اَچّھی نیّتیں کر