Book Name:Asmay Madina Munawara
اجازت ہے ، اگر ایسا نہ ہوتا تو کروڑوں فرشتے حاضِری سے محروم رہ جاتے۔
سُبْحٰنَ اللہ! اے عاشقانِ رسول ! یہ ہے ہمارا مدینہ منورہ...!! جہاں فرشتوں کی حاضِری ہوتی ہے ، جہاں فرشتوں کے سردار حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام بار بار حاضِر ہوتے رہے ہیں تَو ہم آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے غُلام ، اپنے کریم داتا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بھکاری بھلا وہاں حاضِری کے لئے کیوں نہ تڑپیں گے؟ ہم ذِکْرِ مدینہ کیوں نہ کریں؟ الحمد للہ! ہم ذِکْرِ مدینہ کرتے تھے ، کرتے ہیں اور اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ذِکْرِ مدینہ کرتے رہیں گے۔
چلو مِل کے کرتے ہیں ذِکْرِ مدینہ پہنچ جائیں گے اِنْ شَآءَ اللہ! مدینہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
بہر حال! اے عاشقانِ رسول ! آئیے! ذِکْرِ مدینہ کرتے ہوئے مدینۂ پاک کے مبارک نام اور ان کی وَضَاحت سننے کی سَعَادت حاصِل کرتے ہیں۔
سب سے پہلے تو یہ بات یاد رکھ لیجئے کہ مدینۂ پاک دُنیا کا واحِد شہر ہے جس کے 100 سے زیادہ نام ہیں ، اس کے عِلاوہ دُنیا میں کوئی ایسا شہر نہیں جس کے اتنے زیادہ نام ہوں ، شیخ عبد الحق مُحَدِّثْ دِہلوی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : مدینۂ پاک کے اتنے زیادہ نام ہونے سے ہی پتا چل جاتا ہے کہ یہ مبارک شہر کیسی عظمتوں والا ہے([1]) ، دیکھئے! دیکھئے! اللہ پاک عظمتوں والا ہے ، اللہ پاک بُلند شانوں والا ہے اور اللہ پاک کے پاکیزہ نام بھی گنتی اور شُمار سے باہَر ، اللہ پاک کے صِفَاتی ناموں کی گنتی ہی نہیں کی جاسکتی۔ اسی طرح مخلوق میں سب سے افضل ہمارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہیں ، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بھی ہزاروں صِفَاتی نام ہیں ، اسی طرح شہروں میں چونکہ مدینہ اَفْضَل و اَعْلیٰ شہر ہے اس