Book Name:Asmay Madina Munawara
میں حاضِر ہوئے ہیں ، ([1]) ان میں سے 10 سال مدینہ منورہ کی حاضِری کے ہیں۔
یعنی اگر اَوْسط نکالیں تو روزانہ کم و بیش 3 مرتبہ حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام کی حاضِری ہو ، تب 23 سال میں 24 ہزار حاضریاں بنتی ہیں مگر بعض دفعہ حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام 3 سے کم مرتبہ حاضِر ہوتے ، کبھی ناغہ ہوتا اور کبھی 3 سے زیادہ بار حاضِری ہوا کرتی تھی۔
بےلقائے یار اُن کو چین آجاتا اگر بار بار آتے نہ یُوں جبریل سِدْرَہ چھوڑ کر([2])
یعنی سیدِ عالم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے ملاقات کئے بغیر اگر حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام کو چین و سکون ملتا تو آپ بار بار سِدْرہ چھوڑ کر بارگاہِ رسالت میں حاضِر نہ ہوا کرتے۔
اے عاشقانِ مدینہ !مدینہ منورہ تو وہ مُقَدَّس ، مُبَارَک ، عظمتوں والا شہر ہے کہ اب بھی صبح و شام فرشتے یہاں حاضِر ہوتے ہیں ، اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں :
سَتَّر ہزار صبح ہیں ، سَتَّر ہزار شام یُوں بندگئ زُلْف و رُخ آٹھوں پہر کی ہے
جو ایک بار آئے دوبارہ نہ آئیں گے رُخصت ہی بارگاہ سے بس اس قدر کی ہے([3])
ہر رَوْز 70 ہزار فرشتے صبح کو اور 70 ہزار فرشتے شام کویعنی ایک لاکھ چالیس ہزار فرشتے ہر روز (daily) بارگاہِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں حاضِر ہوتے ، درودِ پاک کے نذرانے پیش کرتے اور جانِ کائنات ، فخرِ موجودات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زُلْفِ مبارک اور چہرۂ وَالضُّحیٰ کی تعریف و ثنا کرتے ہیں ، پھر یہ بھی کہ جو فرشتہ ایک بار حاضِر ہو چکا ، دوبارہ قیامت تک اس کو حاضِر ہونا نصیب نہ ہو گا کہ اللہ پاک کی بارگاہ سے بس اتنی ہی