Book Name:Asmay Madina Munawara
سُنَنِ اَبُو داؤد میں 2 اَبْواب (chapters) میں ذِکْرِ مدینہ کیا ، اسی طرح سُنَنِ اِبْنِ ماجہ ، صحیح اِبْنِ حَبَّان وغیرہ حدیث کی کتابوں میں باقاعدہ اہتمام کے ساتھ ذِکْرِ مدینہ موجود ہے۔
اور اتنی کثرت سے ، اس قدر اہتمام کے ساتھ ذِکْرِ مدینہ کیوں نہ ہو کہ الحمد للہ! * مدینۂ پاک عاشقوں کی جان ہے ، *مدینۂ پاک عاشقوں کی پہچان ہے ، * مدینۂ پاک وہ بستی ہے جہاں دِن رات اللہ پاک کی رحمت برستی ہے ، * مدینۂ پاک دارُالہجرت بھی ہے ، * مدینۂ پاک دیارِ اُلْفت بھی ہے ، * مدینۂ پاک مرکزِ عشق و محبت بھی ہے ، * مدینۂ پاک دارُ الْاَمن بھی ہے ، * مدینۂ پاک دارُ الْاِیمان بھی ہے ، * مدینۂ پاک وہ مبارک شہر ہے کہ جس کی ہوا صحت بخش ہے ، * مدینۂ پاک کی روزی برکت والی ہے* مدینۂ پاکوہ مبارک شہر ہے کہ اس کی مٹی بھی خاکِ شفا کہلاتی ہے * مدینۂ پاک میں ہی میرے نبی ، اچھے نبی ، سچے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مسجد ہے جسے مسجدِ نبوی شریف کہا جاتا ہے ، * مدینۂ پاکمیں ہی رَوْضَۃُ الْجَنَّۃ(یعنی جنت کی کیاری) ہے ، جی ہاں! پیارے آقا ، دوجہاں کے داتا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے روضۂ پاک سے لے کر منبرِ مُنَوَّر تک درمیان کی جو جگہ ہے ، حدیثِ پاک میں اسے رَوْضَۃٌ مِّنْ رِیَاضِ الْجَنَّۃِ (یعنی جنتی کی کیاریوں میں سے ایک کیاری) فرمایا گیا۔ ([1]) میرے آقا اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکیا خوب نقشہ کھینچتے ہیں :
اِس طرف رَوضہ کا نور اُس سَمْت منبر کی بہار بیچ میں جنت کی پیاری پیاری کیاری واہ واہ([2])
یعنی ایک طرف سرکارِ عالی وقار ، مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا روشن روشن ، پیارا پیارا ، نور برساتا روضہ مبارک ، دوسری طرف پیارے آقا ، مدنی داتا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا جگمگاتا منبر مُنَوَّر