Book Name:Hazriye Madinah Or Buzurgo Kay Andaz
نمازوں ، طُلوع و غُروب اورنِصْفُ النَّھَار وغیرہ کے اَوْقات معلوم کئے جاتے اور دُرست سَمتِ قِبلہ کا تَـعَـیُّن کِیاجاتا ہے۔ شعبہ اوقاتُ الصلوۃ نے عِلْمِ توقیت کے ذَرِیْعے نمازوں کے اَوْقات ، طُلُوع وغُروب اورسَمتِ قِبْلہ کی دُرُسْت مَعْلُومات نقشے کی صُورت میں جمع کی ہیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ شعبہ اوقاتُ الصلوۃ نے اب تک نہ صِرْف عِلْم ِتَوقیت کے اُصُول و قَوانین کے مُطَابِق بے شُمار شہروں کے “ اَوقاتُ الصَّلٰوۃ “ کے نقشے تیار کئے ہیں بلکہ اس سلسلے میں مزید ایک قَدَم بڑھاتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے ایک شعبے “ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ “ کے تَعاوُن سے ایک ایسا سافٹ وئیر بنام “ اَوقاتُ الصَّلٰوۃ “ بھی مُتعارَف کروایا ہے ، جو کمپیوٹر اور موبائل وغیرہ پر دُرُسْتْ نمازوں کے وَقْت کی نِشاندہی میں بے حَدْ مُفیدہے۔ چُنانچہ کمپیوٹر(ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن ، Desktop Application)کے ذَرِیْعے دُنیا بھر کے تقریباً27لاکھ مَقامات جبکہ موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعےتقریباً10ہزارمَقامات کے لئے دُرُسْت اَوْقاتِ نماز و سَمتِ قِبْلہ آسانی سے مَعْلُوم کئے جا سکتے ہیں۔ نِظامُ الاَوْقات کے بارے میں کسی بھی قسم کا مَسئلہ یاتجویز ہو تو شعبہ کے اَراکین و ذِمّہ داران سے دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکزفیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں فون یا اس ای میل ایڈریس (prayer@dawateislami.net)پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! حاضری مدینہ کی سعادت پانے والے عاشقانِ رسول یقینا ًخوش نصیب ہیں۔
* حاضری مدینہ کے لئے کیا جانے والا سفر کوئی عام سَفَر نہیں بلکہ یہ بہت مُبارَک سَفرہے۔
* ہمارے اکابر و بُزرگانِ دِین کو جب بھی مدینے شریف کی حاضری نصیب ہوتی تو وہ حضرات بارگاہِ عالی کا خُوب ادب و اِحْتِرام بجالاتے ۔