Book Name:Hazriye Madinah Or Buzurgo Kay Andaz

تاجدار صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجب سفر سے واپَس تشریف لاتے تو مَدِیْنَۂ مُنَوَّرَہ کے قریب پہنچ کر زیادتیِ شوق سے اپنی سُواری تیزکردیتے۔ * مَدِیْنَۂ مُنَوَّرَہ میں آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا قلبِ مبارک سُکون پاتا * حضرتِ  سعد بن ابی وقاصرَضِیَ اللہُ  عَنْہ سے روایت ہے کہ جب غزوۂ تَبوک سے واپس تشریف لارہے تھے تو تبوک میں شامل ہونے سے رہ جانے والے کچھ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانملے ، انہوں نے گَرد اُڑائی ، ایک شخص نے اپنی ناک ڈھانپ لی ، آپ نے ان کی ناک سے کپڑا ہٹایا اور ارشاد فرمایا : اس ذات کی قسم! جس کے قبضۂ قُدرَت میں میری جان ہے! مدینے کی خاک میں ہر بیماری سے شفا ہے۔ (جامع الاصول ، ۹ / ۲۹۷حدیث : ۶۹۶۲)

*جب کوئی مسلمان زیارت کی نیّت سے مَدِیْنَۂ مُنَوَّرَہ آتا ہے تو فِرِشتے رَحْمت کے تحفوں سے اُس کا استِقبال کرتے ہیں۔ (جذب القلوب ص۲۱۱ )

*یہاں مرنے والے کی سرکارِمدینہصَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمشَفاعت فرمائیں گے ۔ *حجرہ ٔمبارَکہ اور منبرِ منوّر کے درمیان کی جگہ جنّت کے باغوں میں سے ایک باغ (جنّت کی کیاری)ہے ۔ *مسجِدِ نَبَوِی شَریف میں ایک نمازپڑھنا 50 ہزار نمازوں کے برابر ہے۔ ( ابن ماجہ ، ج۲ ص۱۷۶ حدیث : ۱۴۱۳) * مَدِیْنَۂ مُنَوَّرَہکی سرزمین پر مزارِ مصطَفٰے ہے جہاں صُبح و شام 70 ، 70ہَزار فرشتے حاضر ہوتےہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                   صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

*یہاں کی زمین کا وہ مبارَک حصّہ جس پررسولِ انور ، مدینے کے تاجور صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا جِسمِ مُنوَّر تشریف فرماہے ، وہ ہر مقام حتّٰی کہ خانۂ  کعبہ ، بیتُ المعمور ، عرش و کرسی اور جنّت سے بھی افضل ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

 *دجّال مَدِیْنَۂ مُنَوَّرَہ میں داخل نہیں ہوسکے گا۔ *اہلِ مَدِینَہ سے بُرائی کا ارادہ کرنے والا عذاب میں گرفتار ہوگا۔ *یہاں کا قبرستان(Graveyard) جنّتُ البقیع  دنیا کے تمام قبرستانوں سے افضل ہے ، یہاں