Book Name:اِنْ شَآءَاللہ Kehnay Ki Barkaten
خُود کو اللہ پاک کی مرضِی کے سپرد کر دے ، کامیابی اس بندے کے قدم چومتی ہے۔
جب یاجُوج ماجُوج اِنْ شَآءَ اللہ کہہ لیں گے...
یاجوج ماجوج کے متعلق بڑی مشہور روایت ہے ، یاجوج ماجوج انسانوں کا ایک قبیلہ ہے ، یہ سخت خونخوار ، ظالِم اور بہت طاقتور ہیں ، 16 وَیں پارے کے دوسرے رکوع میں اِنْ کا واقعہ ذِکْر کیا گیا ہے ، یہ لوگوں پر ظلم کرتے تھے ، حضرت سکندر ذو القرنین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ نے انہیں ایک مضبوط دیوار کے پیچھے قید کر دیا تھا ، اس دیوار کو “ سَدِّ سکندری “ کہا جاتا ہے ، ترمذی شریف کی حدیثِ پاک کا خلاصہ ہے : یاجُوج ماجوج روزانہ اس دیوار کو کھودتے ہیں ، یہاں تک کہ جب دیوار ٹوٹنے کے قریب ہو جاتی ہے تو ان کا سردار کہتا ہے : اب واپس چلو ، باقی کل توڑ لیں گے۔ جب یہ چلے جاتے ہیں تو اللہ پاک اس دیوار کو پہلے سے بہترکر دیتا ہے ، قُرْبِ قیامت جب یاجُوج ماجوج کی قید کی مُدَّت پُوری ہو جائے گی اور اللہ پاک انہیں لوگوں پر بھیجنا چاہے گا ، اس دِن ان کا سردار کہے گا : واپس لوٹ جاؤ! اِنْ شَآءَ اللہ! کل اسے توڑ ڈالو گے ، اس دِن چونکہ یہ اِنْ شَآءَ اللہ! کہہ لیں گے ، لہٰذا دوسرے دِن جب واپس آئیں گے تو دیوار ویسے ہی ہو گی جیسی کل چھوڑ کر گئے تھے۔ چنانچہ اس دِن یاجوج ماجوج دیوار کو توڑکر باہر نکل آئیں گے۔ ([1])
بنی اسرائیل کا گائے والا واقعہ
اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں بنی اسرائیل کا گائے والا واقعہ ذِکْر فرمایا ، اسی واقعہ کی مناسبت سے سورۂ بقرہ کو سورۂ بقرہ کہا جاتا ہے ، یعنی وہ سورت جس میں بنی اسرائیل کی