Book Name:اِنْ شَآءَاللہ Kehnay Ki Barkaten
کا تَصَوُّر باندھ کر 3 مرتبہ درودِ پاک پڑھ لیں ، اسی طرح رات کو سوتے وقت خواہ بستر ہی پر قبلہ رُو بیٹھ کر ، سر جھکائیں ، آنکھیں بند کریں اور پیارے پیارے گنبدِ خضراء کا تَصَوُّر باندھ کر 3 مرتبہ دُرودِ پاک پڑھ لیں ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس دِن اور اس رات کے گُنَاہ مُعَاف ہو جائیں گے ، خیال رہے! کبیرہ گُنَاہ سچی توبہ سے مُعَاف ہوتے ہیں ، یونہی قضا نمازیں ، قضا روزے ، بندوں کے مالِی ، جسمانی حقوق ذِمّے پر ہوں تو ان کی ادائیگی بھی لازمی ہے۔
وہ تَو نہایت سستا سودا ، بیچ رہے ہیں جنت کا ہم مفلس کیا مول چکائیں ، اپنا ہاتھ ہی خالی ہے([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیّات اَعْمَال کا دار ومدار نیتوں پر ہے۔ ([2])
پیارے اسلامی بھائیو! اچھی نیت بندے کو جنّت میں پہنچا دیتی ہے ، بیان سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے : * رِضَائے اِلٰہی کے لئے بیان سُنوں گا* عِلْمِ دین سیکھوں گا * پورا بیان سُنوں گا * ادب سے سنوں گا * اَحْمَدِ مجتبیٰ ، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کا نامِ پاک سُن کر درودِ پاک پڑھوں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت جِزْئِیْل رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کا ایمان افروز واقعہ
پارہ : 24 ، سورۂ مؤمِنْ ، آیت : 44 میں ہے :
وَ اُفَوِّضُ اَمْرِیْۤ اِلَى اللّٰهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ بَصِیْرٌۢ بِالْعِبَادِ(۴۴)
ترجمہ : اور میں اپنے کام اللہ کو سونپتا ہوں ، بے شک اللہ بندوں کو دیکھتا ہے۔